ہمیں لکھ کر دھمکی دی گئی، باہر سے پاکستانی حکومت بدلنے کی کوشش کی جا رہی ہے: عمران خان
پاکستان کے وزیراعظم عمران خان اسلام آباد کے پریڈ گراؤنڈ میں حکمراں جماعت تحریک انصاف کے جلسے میں خطاب میں کہا ہے کہ ان کی حکومت تبدیل کرنے کے لیے بیرونِ ملک سے آنے والے پیسے سے سازش ہو رہی ہے اور اس سازش میں کچھ پاکستانی انجانے میں اور کچھ جان بوجھ کر استعمال ہو رہے ہیں۔
لائیو کوریج
بریکنگ, دیگر اتحادیوں سے رابطے میں ہیں، نمبر پورا ہوگا تو اعلان کریں گے: خالد مگسی رہنما بی اے پی
،تصویر کا ذریعہNational Assembly
بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما خالد مگسی نے نجی ٹی وی چینل اے آر وائی پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ‘خان صاحب کے الفاظ نے مجھے پی ٹی آئی سے دور کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ‘دل میں تو رنجش آ گئی ہے مگر سیاست میں دوری نزدیکی اور ہوتی ہے۔‘
عمران خان کے جلسے کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ ‘عوام کے آنے سے کیا اسمبلی کا نظام مختلف ہو جائے گا؟
بڑے بڑے بزرگوں کو اپنے کام پر چھوڑ دیں۔ اگر وہ نیوٹرل ہوگئے ہیں تو ان کو رہنے دیں۔ ابھی لڑائی نمبر گیم کی ہے۔
ہم چاہیے ہیں کہ ہم جب اعلان کریں تو ہمارا نمبر پورا ہوں۔‘
نائنتھ ایونیو سے پریڈ گراؤنڈ تک: ’ایک طرف دکانیں بند تو دوسری جانب نئے سٹالز‘
بریکنگ, ووٹ سے ایک گھنٹے پہلے تک صورتحال بدلتی رہے گی: فواد چوہدری کا ردعمل
،تصویر کا ذریعہGetty Images
شاہ زین بگٹی کی جانب سے حکومت کا ساتھ چھوڑنے کے اعلان پر ردعمل دیتے ہوئے وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ تحریکِ عدم اعتماد پر ووٹنگ سے ایک گھنٹے قبل تک لوگ آتے جاتے رہیں گے۔
’کوئی بات نہیں آج گئے ہیں، کل واپس آ جائے گے۔ ان سے پہلے بھی 12 افراد نے پریس کانفرنس کی تھی جس کے بعد ان میں سے چار افراد نے واپسی کا اعلان کر دیا۔ ان سے کل ملاقات طے ہے، انھوں نے سوچا ہو گا کہ شاید ملاقات سے پہلے یہ بہتر ہے۔‘
اے آر وائی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ’شاہ زین کا مستقبل تحریک انصاف کے ساتھ ہے، مستقبل میں یہ پھر تحریک انصاف کی طرف آئیں گے‘۔
انھوں نے کہا کہ شاہ زین کے جانے میں حکومت کے لیے کوئی رسوائی کی بات نہیں ہے۔ ’کسی پر کوئی قدغن نہیں ہے اس کے نتائج انھیں خود ہی بھگتنے ہیں۔ واپسی کی شرائط اور مطالبات اگر وہ نہیں بتانا چاہتے تو ہم کیا بتائیں۔ وہ جلد ہی اپنے مطالبات بتائیں گے۔ وزیر اعظم نے واضح کر دیا ہے کہ ہم کسی کو آفر نہیں کریں گے۔‘
ان کے مطابق ہمارا فوکس آج کے جلسے پر ہے اور اس کے بعد ہم پھر بات کریں گے۔ ان کے مطابق 12 منحرف اراکین میں سے چار نے واپسی کا راستہ اختیار کیا ہے۔
شہر اقتدار، سیاسی جماعتوں کے پاور شوز کے لیے تیار؟
اسلام آباد ایک بار پھر سیاسی جلسوں کے لیے تیار ہے ۔ کچھ علاقوں میں کنٹینرز لگا کر سڑکوں کو بند کیا گیا ہے تو کہیں سکیورٹی کی وجہ سے نیٹ ورک میں مسائل ہیں۔ کیا دارالحکومت سیاسی جماعتوں کے پاور شو کے لیے تیار ہے۔ جانیے اس ویڈیو میں
دوسری اتحادی جماعتیں بھی فیصلے کر چکی ہیں، وزیراعظم اکثریت کھو چکے: بلاول بھٹو
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ دوسری جماعتیں بھی فیصلہ کر چکی ہیں، ان کی مرضی ہے کہ وہ کب اور کیسے یہ عوام کے سامنے رکھتی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ہم حکومت کی دیگر اتحادی جماعتوں سے رابطے میں ہیں۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ اب سرپرائز کا وقت ختم ہو چکا ہے، میں سمجھتا ہوں کہ وزیراعظم اکثریت کھو چکے ہیں۔
بلاول بھٹو نے شاہ زین بگٹی کے حکومت سے علیحدگی کے اعلان کو دلیرانہ اقدام قرار دیا
پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو نے شاہ زین بگٹی کے حکومت سے علیحدگی کے اعلان کو ایک دلیرانہ اقدام قرار دیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اس اعلان سے پوری دنیا کو ایک مثبت پیغام بھیجا ہے۔ ان کے مطابق بلوچستان کے ایشوز بہت پیچیدہ ہیں اور بلوچستان کے عوام کے ساتھ انصاف نہیں کیا گیا ہے۔
ان کے مطابق شاہ زین جیسے بہت سے لوگوں نے مسائل کے حل کی کوشش کی ہے۔ انھوں نے کہا کہ الیکٹورل ریفارمز کے بعد صاف و شفاف انتخابات کرائیں گے اور مسائل حل کریں گے۔
بریکنگ, شاہ زین بگٹی کا حکومت سے علیحدگی اور پی ڈی ایم کا ساتھ دینے کا اعلان
،تصویر کا ذریعہYoutube
تحریک انصاف کی اتحادی جمہوری وطن پارٹی کے شاہ زین بگٹی نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو سے ملاقات کے بعد اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انھوں نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ کابینہ سے مستعفی ہو رہے ہیں۔
یہ پہلی اتحادی جماعت ہے جس نے حکومت سے علیحدگی سے اعلان کیا ہے۔ جمہوری وطن پارٹی کی قومی اسمبلی میں ایک سیٹ ہے۔
ان کے مطابق جس طرح کی گفتگو جلسوں میں کی گئی اخلاقیات سے باہر ہے۔ ‘ہم ان کے ساتھ ساڑھے تین سال چلے، بڑی کوشش کی کہ بہتری آئے۔ ہمیں بلوچستان میں امن بحالی کا مشن دیا گیا۔ ہم نے بڑی کوشش کی اور بلوچستان پرامن ہوا سوائے گذشتہ دو ماہ کے۔ ان کے مطابق اس کی وجہ یہ ہے کہ حکومت کچھ ڈیلیور نہیں کر سکی۔‘
ق لیگ کے ساتھ ابھی کچھ معاملات طے ہونے ہیں: شاہ محمود قریشی
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اے آر وائی سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہے پنجاب کی وزارت اعلیٰ کی آفر سے متعلق چلنے والی خبریں ابھی سب قیاس آرائیاں ہیں۔ ان کے مطابق ق لیگ کے ساتھ بہت اچھی نشست ہوئی ہے اور یہ طے ہوا کہ وہ اسلام آباد میں آئیں گے تو پھر مزید ملاقات ہو گی۔
انھوں نے کہا کہ انھوں نے وزیراعظم عمران خان کو من و عن بات پہنچا دی ہے۔ اس سوال پر کہ کیا وزارت اعلیٰ کا آپشن کھلا ہے تو ان کا جواب تھا کہ سیاست میں سب چیز کھلی ہوتی ہے، جب تک یہ بند نہ ہوجائے۔
انھوں نے ق لیگ سے کہا کہ کیا وہ ن لیگ اور پی پی پی کے بارے میں نہیں جانتے کہ جو دکھاتے کچھ ہیں اور کرتے کچھ ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ جو 14 سال بعد ان کے گھر تشریف لے گئے ان کے بارے میں
میری پوری کوشش ہے کہ وہ ہمارے ساتھ کھڑے رہیں اور وہ اس وقت بھی ہمارے ساتھ کھڑے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ اسے ہوا دے رہے ہیں۔ تاہم انھوں نے تسلیم کیا کہ ابھی کچھ معاملات طے ہونے ہیں۔
جلسے میں جلدی جلدی پہنچیں، بغیر رکے سفر جاری رکھیں: حماداظہر
وفاقی وزیر حماد اظہر نے تحریک انصاف کے کارکنان سے درخواست کی ہے کہ وہ بغیر رکے سفر جاری رکھیں اور جلدی جلسے میں پہنچیں ورنہ دیر ہوجائے گی۔
اپنے پیغام میں انھوں نے کہا کہ لاہور اسلام آباد موٹروے کے آرام گاہوں پر اور شولڈر لینزمیں بھی پی ٹی آئی کی گاڑیوں کا رش لگا ہے۔
ان کے مطابق میری اس روٹ پر تمام دوستوں سے گزارش ہے کہ آج آرام کا وقت نہیں ہے بغیر رکے سفر جاری رکھیں ورنہ وقت پر نہیں پہنچ پائیں گے۔
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔
X پوسٹ کا اختتام
مریم اور حمزہ کا مہنگائی مارچ کہاں تک پہنچا؟, احتشام شامی، صحافی
،تصویر کا ذریعہEPA
لاہور سے اسلام آباد کی طرف روانہ ہونے والا مسلم لیگ ن کا لانگ مارچ اس وقت وسطی پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں پڑاؤ ڈالے ہوئے ہے جہاں سے وہ کچھ گھنٹوں بعد اپنی منزل کی طرف روانہ ہوگا۔
مسلم لیگ ن نے اندرون شہر جی ٹی روڈ پر فلائی اوور کے قریب آج سہ پہر کو جلسہ کرنے کا اعلان کیا ہے جس سے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف اور حمزہ شہباز خطاب کریں گے۔
جلسہ گاہ میں لیگی کارکنوں کی آمد شروع ہوچکی ہے اور توقع کی جا رہی ہے کہ سہ پہر تین بجے کے بعد پارٹی قائدین بھی یہاں پہنچ جائیں گے۔ دریں اثنا مریم نواز نے ٹوئٹر پر بتایا ہے کہ وہ صرف تین گھنٹوں تک سو پائی ہیں۔
خیال رہے کہ گذشتہ شب یہ مارچ لاہور سے اسلام آباد کے لیے روانہ ہوا تھا۔
’مہنگائی میں پہلوان کہاں جائیں؟‘
گوجرانوالہ کی ایک شناخت فن پہلوانی بھی ہے اور اس شہر سے نامی گرامی پہلوان سامنے آئے جنھوں نے دنیا بھر میں اپنی طاقت اور مہارت کا لوہا منوایا۔
اس وقت ستارہ پاکستان کا ٹائٹل رکھنے والے ریاض پہلوان روایتی لباس اور گرز اٹھا کر اکھاڑے سے پیدل پنڈال کی طرف روانہ ہوچکے ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ مہنگائی نے پہلوانوں کا بھرکس نکال دیا ہے اس لیے وہ مہنگائی مکائو مارچ میں شرکت کے لیے نکل رہے ہیں۔
ریاض پہلوان کا کہنا ہے کہ مہنگائی نے پہلوانوں کو سب سے زیادہ متاثر کیا ہے۔ ’دودھ، گوشت، انڈے سب ہماری خوراک ہیں۔ جب یہ سب کچھ مہنگا ہوگیا تو ہم کہاں جائیں۔ پہلوان کہاں سے کھائیں گے؟‘
’عدم اعتماد سے متعلق اقدامات لیے ہیں، معاملہ کنٹرول میں ہے‘, فواد چوہدری
وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کا معاملہ ہر لحاظ سے کنٹرول میں ہے۔وفاقی وزیر
اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے جو، جو اقدامات
اٹھانے تھے اٹھا لیے ہیں۔آن گراؤنڈ اور آف گراؤنڈ صورتحال قابو میں ہے۔
نجی ٹی وی چینل اے
آر وائی سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اگر 2008 سے 2013 تک پیپلز
پارٹی کے مینڈیٹ کا احترام ہوا ہے، 2013 سے 2018 میں مسلم لیگ ن کے مینڈیٹ کا احترام
ہوا ہے تو 2018 سے پی ٹی آئی کے مینڈیٹ کا احترام بھی ہونا چاہیے تھا۔ لیکن اگر آپ
تقسیم لے کر آئے گے تو یہ تفریق مزید بڑھے گی۔
ملک کا فائدہ اس میں ہے کہ تقسیم کم ہو، تحریک عدم
اعتماد سے ملک میں تقسیم بڑھے گی۔ اگر آپ تقسیم کم کرنا چاہتے ہیں تو اپوزیشن کو
تحریک عدم اعتماد واپس لینا پڑے گی
’سکیورٹی کی وجہ سے کیمرے کی اجازت نہیں، تاہم میڈیا کوریج کرے گا‘, فواد چوہدری
،تصویر کا ذریعہEPA
وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سکیورٹی کی وجہ سے تحریک انصاف کے آج کے جلسے میں کیمروں کی اجازت نہیں ہو گی۔ تاہم میڈیا کے نمائندوں کو ’کوریج کی اجازت ہو گی۔‘
اے آر وائے نیوز سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ نجی میڈیا کے کیمروں کو وزیراعظم کے کسی بھی جلسے میں کوریج کی اجازت نہیں ہوتی ہے۔
خیال رہے کہ بعض مقامی ذرائع ابلاغ پر یہ اطلاعات گردش کر رہی ہیں کہ میڈیا کے نمائندوں کو جلسے کی کوریج کے لیے داخلے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے۔
کارکنان میڈیا کے نمائندوں کو سہولت دیں: فواد چوہدری
وزیراطلاعات فواد چوہدری نے اپنی جماعت کے کارکنان سے کہا ہے کہ میڈیا کے کارکنان، رپورٹرز اور عملے کو کام میں سہولت دیں۔
ان کے مطابق دنیا کو میڈیا کی آنکھ نے ہی یہ عظیم جلسہ دیکھنا ہے اور تمام میڈیا چینلز اور ورکرز ہمارے لیے سر آنکھوں پر ہیں جمہوریت کا حسن یہ بھی ہے کہ ہم تنقید بھی برداشت کریں۔
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔
X پوسٹ کا اختتام
تمام میڈیا پریڈ گراؤنڈ میں کوریج کے لیے موجود، فواد چوہدری کا دعویٰ
وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ’اس وقت پاکستان کا تمام میڈیا پریڈ گراؤنڈ میں کوریج کے لیے موجود ہے۔‘
ایک ٹویٹ میں وہ کہتے ہیں کہ ’بین الاقوامی میڈیا کے 43 سے زیادہ نمائندے پریڈ گراؤنڈ جلسے کی کوریج کے لیے ہوں گے۔‘
تاہم سوشل میڈیا اور مقامی ذرائع ابلاغ پر ایسی اطلاعات گردش کر رہی ہیں کہ میڈیا کے نجی اداروں کو پریڈ گراؤنڈ داخلے اور تحریک انصاف کے جلسے کی کوریج سے روکا گیا ہے۔
عبدالماجد نامی صارف کا کہنا ہے کہ ’صرف سرکاری چینل کو لائیو کوریج کی اجازت ہے۔‘
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔
X پوسٹ کا اختتام
’اسٹیبلشمنٹ پاکستان کے ساتھ ہے، حالات کا تقاضہ ہے حکومت جاری رہے‘
،تصویر کا ذریعہGetty Images
وزیرداخلہ شیخ رشید نے اپنی پریس کانفرنس کے دوران مزید کہا کہ اسٹیبلشمنٹ پاکستان کے ساتھ ہے اور حالات کا تقاضا ہے کہ حکومت جاری رہے۔‘
ان کا مزید کہنا تھا کہ ’نواز شریف کی کسی آرمی چیف سے نہیں بنی۔ حمید گل نواز شریف کے ٹکٹ تقسیم کرتے تھے۔۔۔ میں نے خود ان سے ٹکٹ لیا۔‘
وہ کہتے ہیں کہ ’بلاول سے کہنا چاہتا ہوں عمران خان کی فیملی تک نہ جائیں۔ یہ میری آخری وارننگ ہے۔‘
’عوام فیصلہ کرے، ایسے لوگوں کو لائیں جو بلیک میلر نہ ہوں۔‘
اتحادیوں کی حمایت سے متعلق سوال پر شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ’ق لیگ مجھ سے ویسے ہی ناراض ہوجاتی ہے۔۔۔ چوہدری شجاعت میرے لیے قابل اعتماد ہیں۔‘
شیخ رشید کا دعویٰ ہے کہ اگر عمران خان تحریک عدم اعتماد میں ناکام ہوتے ہیں تو دو تہائی اکثریت سے دوبارہ اقتدار میں آئیں گے۔
وہ کہتے ہیں کہ ’انشااللہ آرمی چیف اپنا وقت پورا کریں گے۔‘
بریکنگ, شیخ رشید: عمران خان اسمبلی میں جیتے یا عوام میں، اپوزیشن کو کچھ نہیں ملنے والا
،تصویر کا ذریعہGetty Images
وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان ’اسمبلی میں جیتے یا عوام میں، وہ چھا جائے گا‘ جبکہ اپوزیشن رہنماؤں کو ’کچھ نہیں ملنے والا۔‘
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران انھوں نے اپوزیشن اور بالخصوص جے یو آئی کو مخاطب کر کے کہا کہ ’آپ کا حق ہے ریلی کریں لیکن اگر آپ نے تصادم کی کوشش کی تو اسلام آباد کی انتظامیہ ایکشن لے گی۔‘ انھوں نے جے یو آئی کو شوکاز نوٹس بھیجنے کا بھی اعلان کیا ہے۔
’سری نگر ہائی وے بند کرنے کی اجازت نہیں۔ ان کا جمہوریت کا معیار گِر چکا ہے۔ قاتلوں کو دبئی سے بلایا جا رہا ہے۔ دبئی میں بیٹھے بندے کو ضمانت دی گئی۔‘
وہ کہتے ہیں کہ ’عمران خان آخری اوور اور آخری بال تک کھیلیں گے۔۔۔ آج تاریخی جلسہ ہو رہا ہے۔ جے یو آئی سے کہنا چاہتا ہوں سری نگر ہائے وے ن لیگ نے جگہ لی ہے۔ بڑے شوق سے جلسہ کرے۔ اگر مقصد انتشار یا ہنگامہ آرائی ہے تو ایسا نہیں ہوگا۔‘
وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ ’ہم یہاں بیٹھے ہیں۔ تمام راستوں کو اپنے کنٹرول روم سے چیک کر رہا ہوں۔‘
وہ کہتے ہیں کہ ’بلاول عمران خان سے استعفی مانگ رہا ہے۔ مولانا کہہ رہے ہیں کل اس نے آخری تقریر کرنی ہے۔ جو نتیجہ بھی نکلے میرے پاس اندر کی خبر ہے تمھیں کچھ نہیں ملنے والا۔ عمران خان اسمبلی میں جیتے یا عوام میں، وہ چھا جائے گا۔‘
شیخ رشید نے کہا کہ ’بھگوڑوں کی پارٹی کی نہ پاکستان میں اولادیں نہ جائیدادیں ہیں۔‘
’میرے پاس خبر ہے۔ وہ نہیں ہونے جا رہا جو تم سوچ رہے ہو۔ اقتدار آپ کی جھولی میں نہیں آئے گا۔ آج عمران خان کی تقریر ہوجائے تو میں چار تاریخ تک روز پریس ٹاک کرتا رہوں گا۔‘
انھوں نے یہ بھی کہا کہ ’تحریک عدم اعتماد کامیاب ہو بھی جائے تو اللہ عمران خان کو بہت زیادہ عزت دینے جا رہا۔‘
’نوازشریف کا ایک اہم پیغام آپ کو دینا چاہتا ہوں‘, شہباز شریف
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔
X پوسٹ کا اختتام
مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کی جانب سے مہنگائی مارچ سے قبل ایک ویڈیو پیغام جاری کیا گیا ہے۔
اس پیغام میں وہ کہتے ہیں کہ ’میں نوازشریف کا ایک اہم پیغام آپ کو دینا چاہتا ہوں۔ عمران نیازی کے اس ساڑھے تین سالہ دور میں پاکستان میں سب سے اونچی سطح پر مہنگائی ایک سچ ہے۔
’بدترین غربت ایک سچ ہے۔ اس حکومت کے دور میں۔۔ عمران نیازی کے دور میں بدترین کرپشن ایک سچ ہے۔‘
انھوں نے مزید کہا کہ اٹھو اور اس مہنگائی مکاؤ مارچ میں جوق در جوق شامل ہوں۔۔۔ تاکہ اس کرپٹ اور لوٹ مار میں ملوث اس حکومت کا سیاسی اور آئینی طریقے سے خاتمہ کر کے پاکستان کے بائیس کروڑ عوام کا مستقبل بچالیں۔‘
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔
X پوسٹ کا اختتام
لاپتہ افراد سے متعلق ٹویٹ پر وفاقی وزیر علی زیدی نے معافی مانگ لی ہے۔
ٹوئٹر پر ایک بیان میں وہ کہتے ہیں کہ ’میں معذرت چاہتا ہوں اگر اس پوسٹ نے جبری گمشدگیوں سے متاثرہ افراد میں سے کسی کے جذبات مجروح کیے۔
’پی ٹی آئی کی حکومت کے دوران کسی کو غیر قانونی حراست میں نہیں رکھا گیا۔ درحقیقت میں نے خود 100 سے زیادہ ایسے افراد کی واپسی میں مدد فراہم کی جو گذشتہ حکومتوں کے دوران لاپتہ ہوئے تھے۔‘
وہ مزید بتاتے ہیں کہ انسانی حقوق کی وزارت نے اس غیر قانونی عمل کے خلاف قانون سازی بھی کی ہے۔‘
انھوں نے ٹوئٹر پر اپوزیشن جماعت مسلم لیگ ن کے رہنماؤں مریم نواز اور حمزہ شہباز کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے یہ لکھا تھا کہ ’لاپتہ افراد کے اہل خانہ پھر سڑکوں پر موجود ہیں۔‘
انسانی حقوق کی وزیر شیریں مزاری نے بھی لکھا ہے کہ ’یہ مذاق کا موضوع ہرگز نہیں۔‘
اس پر ردعمل دیتے ہوئے سماجی کارکن جبران ناصر کا کہنا تھا کہ ’حکمران جماعت فطرتاً جگت باز صحیح مگر جبری گمشدگیوں کے متاثرین کا غم کوئی لطیفہ نہیں۔
’یہ ان ماؤں بیویوں بہنوں اور بیٹیوں کی توہین ہے جو سالوں اپنے لاپتہ پیاروں کی تصویر اٹھائے ریاست سے سوال پوچھنے کی جرأت کرتی ہیں۔
’مظلوم کی مظلومیت کا مذاق اڑانے والے خود ایک دن مذاق بن جائیں گے۔‘
تحریک انصاف کے کارکنان کی جلسہ گاہ آمد
،تصویر کا کیپشنپریڈ گراؤنڈ کے قریب موجود پی ٹی آئی کارکن
اسلام آباد کے پریڈ گراؤنڈ کے قریب پی ٹی آئی کے کارکنان کی آمد کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔
یہاں کھانے پینے کا انتظام کیا گیا ہے جبکہ پارٹی ترانوں پر کارکنان جھوم رہے ہیں۔
وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ٹوئٹر پر کہا کہ ’سڑکوں سے جے یو آئی اور نون کے نام نہاد قافلے غائب ہو چکے ہیں۔ تمام راستے تمام قافلے عمران خان کے ہیں۔‘
سینیٹر فیصل جاوید کے مطابق جلسے کا آغاز سہ پہر تین بجے ہو گا اور وزیر اعظم عمران خان 4 بجے کے قریب خطاب کریں گے۔
پنجاب اسمبلی توڑنے کی سمری ’غلط خبر‘
گذشتہ شب سے مقامی ذرائع ابلاغ پر ایسی اطلاعات گردش کر رہی ہیں کہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری تیار کر لی ہے۔
تاہم وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل کا کہنا ہے کہ ’جیو نیوز نے پنجاب اسمبلی توڑنے کی سمری کے بارے ایک خبر دی ہے جو کہ درست نہیں ہے۔ غلط خبر ہے۔‘
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔