|
اڈوانی: روسی رشوت کی تحقیقات | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما لعل کرشن ایڈوانی نے اندرا دور میں سیاسی اثر اندازی کیلیے بھارتی حکام کو روسیوں کی جانب سے رشوتوں کے الزامات کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ ایڈوانی نے ان تحقیقات کا مطالبہ ان انکشافات کے بعد کیا ہے جن کے مطابق بھارتی وزیراعظم اندرا گاندھی کے 1970 کے دور میں روسی خفیہ ادارے کے جی بی نے سیاسی اثر و نفوذ حاصل کرنے کے لیے بھارتی سیاست میں مداخلت کی۔ کے جی بی کے ایک سابق اہلکار نے اپنی حال ہی میں شائع ہونے والی ایک کتاب میں اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ اندارا گاندھی کے دور میں بھارت میں کے جی بی کے وسیع تر رابطے تھے۔ بھارت کے موجودہ حکمراں کانگریس نے کتاب میں لگائے گئے ان الزامات کی مذمت کی ہے۔ ویسلی متروخن کی ’کے جی بی اور دنیا‘ نامی اس کتاب کے اقتباسات بھارت میں وسیع پیمانے پر شائع کیے گئے ہیں۔ بھارتیہ جنتا بپارٹی کے رہنما لعل کرشن اڈوانی نے دلی میں اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم منموہن سنگھ کو کتاب میں لگائے گئے الزامات کی تحقیقات کرانی چاہیے۔ انہوں نے کہا ہے کہ انہوں نے اس بارے میں وزیراعظم سنگھ کو ایک خط بھی لکھا ہے جس میں ان سے تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ ایڈوانی کا کہنا ہے کہ ہندوستان کی آزادی کے بعد اس کتاب میں لگائے گئے الزامات سب سے بڑا سکینڈل ہیں جن کا ملک کو سامنا ہے۔ اندارا گاندھی نے قتل ہونے سے قبل بھارت میں تین حکومتوں کی قیادت کی تھی |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||