BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Sunday, 31 October, 2004, 17:49 GMT 22:49 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
اندرا گاندھی کی بیسویں برسی
 
مرحوم وزیر اعظم اندرا گاندھی کو ایک سکھ سپاہی نے گولی مار دی تھی
مرحوم وزیر اعظم اندرا گاندھی کو ایک سکھ سپاہی نے گولی مار دی تھی
بھارت میں مرحوم وزیر اعظم اندرا گاندھی کی بیسویں برسی عقیدت و احترام سے منائی گئی اور سابق وزیر اعظم کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

اس موقعہ پر وزیر اعظم من موہن سنگھ اور کانگریس پارٹی کی صدر سونیا گاندھی نے دہلی میں مرحوم وزیر اعظم اندرا گاندھی کی یاد گار پر پھولوں کی چادریں چڑھائیں۔

انہوں نے اس یاد گار پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں بعد میں اندرا گاندھی کی اس رہائش گاہ پر ہونے والی ایک دعائیہ تقریب میں شرکت کی جہاں انیس سو چوراسی میں انہیں ایک سکھ محافظ نے ہلاک کردیا تھا۔

اندرا گاندھی انیس سو چھیاسٹھ سے انیس سوستتر تک اور انیس سو اسی سے اپنی وفات تک بھارت کی وزیر اعظم رہیں۔

اندرا گاندھی دو مرتبہ وزیر اعظم منتخب ہوئیں

انسانی حقوق کی ایک تنظیم نے بھارت کی حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ وزیر اعظم اندرا گاندھی کی ہلاکت کے بعد سکھوں کے قتلِ عامہ میں ملوث افراد کے خلاف مقدمات چلائیں۔

انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ہیومن رائٹس واچ ایشیا کے ڈائریکٹر برائین ایڈمن نے کہا کہ دو دہائیاں گزر جانے کے باوجود ایسے شواہد مل سکتے ہیں جن سے ملوث افراد کا پتہ چلایا جا سکے۔

نیویارک میں قائم اس تنظیم کے مطابق سکھوں کے اس قتل عام میں ملوث کچھ افراد حکمران جماعت کانگریس پارٹی کی گورننگ کونسل کے رکن ہیں۔

تنظیم نے مزید کہا ہے کہ سکھوں کے قتلِ عام کی تحقیق کرنے والے سات کمیشن یا تو اس پر پردہ ڈالنے کے لیے بنائے گئے یا پھر انہیں سرکاری رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑا۔

بھارت کی پہلی خاتون وزیر اعظم تھیں

اندرا گاندھی کے قتل کے بعد بھارت کے مختلف علاقوں میں سکھوں کےخلاف تشدد کے واقعات میں ایک ہزار سے زیادہ افراد کوقتل کر دیا گیا تھا۔

 
 
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد