BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Saturday, 30 October, 2004, 11:00 GMT 16:00 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
اندرا گاندھی کی سادہ یادگار
 
اندرا گاندھی کا بنگلہ
اندرا گاندھی کے قتل کے بیس برس بعد یہ یاد گار ہزاروں سیاحوں کی توجہ کا مرکز ہے
بھارتی دارالحکومت دہلی کے مرکز میں واقع ایک عالیشان بنگلہ کو دیکھنے آنے والے سیاح یہ جان کر حیران ہیں کہ یہ بنگلہ ملک کی سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی کا تھا۔

اس بنگلہ کو ایک یادگار عمارت میں تبدیل کردیا گیا ہے۔

ایک سیاح خاتون نے کہا ’ یہ تو کافی چھوٹا ہے۔ میرا خیال تھا کہ وہ ملکاؤں کی طرح کسی محل نما گھر میں رہتی ہوں گی۔

اندرا گاندھی صفدر جنگ روڈ پر واقع تیرہ سو مربع فٹ کے اس بنگلہ میں تقریباً بیس سال رہیں۔ انہیں ان ہی کے ذاتی محافظوں نے اکتیس اکتوبر 1984 کو اسی بنگلہ کے اندر گولی مار کر ہلاک کردیا تھا۔

اب ان کے قتل کے بیس برس بعد یہ یاد گار ایک دن میں دس ہزار سیاحوں کی توجہ کا مرکز ہے۔ اختتام ہفتہ پر یہ تعداد تین گنا ہو جاتی ہے۔

اندرا گاندھی کا بنگلہ
گاندھی خاندان کی بیش بہا تصاویر

اس یاد گار کی دیکھ بھال کرنے والے وجے پوری گسوامی کا کہنا ہے کہ 1971 تک یہ دنیا کے کسی بھی وزیر اعظم کی سب سے چھوٹی رہائش گار رہی ہوگی۔

1971 میں گاندھی کے دوستوں کے لیے بطور گیسٹ ہاؤس اس یادگار سے ملحقہ عمارت تعمیر کی گئی تھی۔

آج اس عمارت میں گاندھی خاندان کی بیش بہا تصاویر، کتابیں، اخبارات اور گاندھی کی ذاتی اشیاء بھی نمائش کے لیے موجود ہیں۔

اندرا گاندھی کی سٹڈی کو اس کی اصلی حالت میں محفوظ کرلیا گیا ہے جہاں ان ان کی میز کرسی، کتابیں اور پینٹنگ شیشے کے پیچھے سے سیاح دیکھ سکتے ہیں۔

اس عمارت میں اندرا گاندھی کے قتل کے وقت ان کی پہنی ہوئی ساڑھی بھی موجود ہے جس پر ان کے خون کے دھبے ہیں جو ان کے قتل کی یادوں کو تازہ کرتے ہیں۔

کچھ لوگ اس مقام کو دیکھ کر غمزدہ ہوجاتے ہیں جبکہ کچھ پھولوں کے گلدستے لاکر رکھتے ہیں۔

سیاح ان کی شادی کی ساڑھی دیکھنے کا بھی شوق رکھتے ہیں۔ وہاں ان کی شادی کا سرخ رنگ کا دعوت نامہ بھی نمائش کے لیے رکھا گیا ہے۔

وجے پوری کا کہنا ہے کہ اندرا گاندھی کے طرز زندگی کے بارے میں لوگوں میں کافی تجسس پایا جاتا ہے۔

 
 
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد