|
نویں کرکٹ ورلڈ کپ کا افتتاح ہوگیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
جمیکا کے تریلانی سٹیڈیم میں ہونے والی ایک رنگا رنگ تقریب کے ساتھ کرکٹ ورلڈ کپ 2007 کا باقاعدہ افتتاح ہو گیا ہے۔ ورلڈ کپ 2007 کے باقاعدہ افتتاح کا ویسٹ انڈیز کے دیومالائی آل راؤنڈر سرگارفیلڈ سوبرز نے کیا۔ جب کے ویسٹ انڈیز کے کپتان برائن لارا نے بھی تقریب سے خطاب کیا۔ بیس لاکھ یا دو ملین ڈالر کے اخراجات سے ہونے والی یہ تقریب کوئی تین گھنٹے تک جاری رہی۔ کرکٹ ورلڈ کپ کا پہلا میچ بھی اسی جزیرے کے سبینا پارک سٹیڈیم میں منگل تیرہ مارچ کو پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ہو گا اور اس کے ساتھ ہی ورلڈ کپ کے مقابلوں کی ابتدا ہو جائے گی۔ افتتاحی تقریب میں دو ہزار سے زائد رقاصوں، رقاصاؤں اور گلو کاروں نے حصہ لیا۔
اففتاحی تقریب میں تمام سولہ ملکوں کی ٹیموں کے کھلاڑیوں کے علاوہ مشہور گلوکار جمی کلف اور ویسٹ انڈیز کے کئی دوسرے گلوکاروں اور گلوکاراؤں نے حصہ لیا۔ ان سولہ ٹیموں کے درمیان کل اکیاون میچ ہوں گے جن کے لیے ان ٹیموں کو چار، چار کے چار گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ بھارتی ٹیم اپنا پہلا میچ بنگلہ دیش کے خلاف سترہ مارچ کو کھیلے گی۔ | اسی بارے میں کرکٹ ورلڈ کپ کا افتتاح آج11 March, 2007 | کھیل سوبرز اور حنیف سے انضمام اور لارا تک09 March, 2007 | کھیل ورلڈ کپ: کس نے کیا کیا؟08 March, 2007 | کھیل انڈیا، ورلڈ کپ کے لیے فیورٹ09 March, 2007 | کھیل جنوبی افریقہ ماضی کی غلطیوں سے بچے09 March, 2007 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||