BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Sunday, 11 March, 2007, 08:52 GMT 13:52 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
کرکٹ ورلڈ کپ کا افتتاح آج
 
سرگارفیلڈ سوبرز
سرگارفیلڈ سوبرز کرکٹ ورلڈ کپ کا رسمی طور پر افتتاح کریں گے
ویسٹ انڈیز میں کھیلے جانے والے کرکٹ کے نویں عالمی کپ کی افتتاحی تقریب آج جمیکا کے تریلانی سٹیڈیم میں منعقد ہو رہی ہے۔

افتتاحی تقریب کا آغاز برطانوی وقت کے مطابق رات دس بج کر پندرہ منٹ پر ہوگا اور اس تقریب کا مرکزی پروگرام’ویسٹ انڈین انرجی‘ نامی ایک شو ہو گا۔ اس پروگرام میں دو ہزار سے زائد گلوکار، رقاص اور دیگر فنکار شریک ہوں گے۔

ویسٹ انڈیز کے نامور کھلاڑی سرگارفیلڈ سوبرز افتتاحی تقریب کا رسمی طور پر آغاز کریں گے۔ سرگارفیلڈ سوبرز نے خبر رساں ادارے اے ایف پی سے بات کرتے ہوئے کہا ’عالمی کپ کے افتتاح کا اعلان میرے لیے عزت کی بات ہے‘۔انہوں نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ ورلڈ کپ کے مقابلے پہلی مرتبہ ویسٹ انڈیز میں ہو رہے ہیں۔

افتتاح کے لیے سر گیری سوبرز کے انتخاب پر آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2007 کے مینجنگ ڈائریکٹر کرس ڈیہرنگ کا کہنا تھا’ وہ بہترین انتخاب تھے کیونکہ دنیا نے ان جیسا عظیم کرکٹر نہیں دیکھا اور ان جیسے عظیم کھلاڑیوں کی وجہ سے ہی ہم آج یہ ٹورنامنٹ منعقد کروا رہے ہیں‘۔

عالمی کپ کا ماسکوٹ میٹ میلو

ویسٹ انڈیز میں ہونے والے اس عالمی کپ میں سولہ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ جنہیں چار، چار کے چار گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ ورلڈ کپ کے مقابلوں کا باقاعدہ آغاز منگل تیرہ مارچ کو پاکستان اور میزبان ویسٹ انڈیز کے درمیان میچ سے ہوگا۔

بھارتی ٹیم اپنا پہلا میچ بنگلہ دیش کے خلاف سترہ مارچ کو کھیلے گی۔ سابق بھارتی کھلاڑی مہندر امرناتھ کا کہنا ہے کہ اس عالمی کپ میں کسی بھی ایک ٹیم کو ورلڈ کپ کا دعویدار نہیں کہا جاسکتا۔ ان کا خیال ہے کہ عالمی کپ میں ویسٹ انڈیز میں پچیں خاصی اہمیت رکھتی ہیں۔ ویسٹ انڈیز میں وکٹ نئی بنی ہے اور کسی کو بھی یہ نہیں پتہ کہ یہ وکٹ کیسی ہے۔

مہندر امرناتھ کے مطابق اگر ویسٹ انڈیز کی پچ سپن گیند بازوں کی مدد کرتی ہے تو بھارت اور سری لنکا جیسی ٹیمیں آسٹریلیا کی ٹیم کو ہراسکتی ہیں کیونکہ ان ٹیموں کے پاس عالمی سطح کے سپنرز ہیں۔

 
 
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد