BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Friday, 09 March, 2007, 13:09 GMT 18:09 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
سوبرز اور حنیف سے انضمام اور لارا تک
 

 
 
انضمام الحق اور برائن لارا
لارا پر ہوم کراؤڈ کا دباؤ ہے اور انضمام الحق آخری ورلڈ کپ میں اچھی کارکردگی دکھانا چاہتے ہیں
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹیسٹ میچ ہوں یا ون ڈے انٹرنیشنل دونوں طرح کے مقابلے ہمیشہ سے شائقین کی دلچسپی کا مرکز رہے ہیں۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلے گئے چوالیس ٹیسٹ میچوں میں پاکستان نے پندرہ جبکہ ویسٹ انڈیز نے چودہ جیتے۔ دونوں کے درمیان کھیلے گئے ایک سو نو ون ڈے میچوں میں تریسٹھ ویسٹ انڈیز کی جیت پر ختم ہوئے ہیں جبکہ چوالیس میں کامیابی پاکستان نے حاصل کی ہے۔

ورلڈ کپ مقابلوں میں ویسٹ انڈیز کا پلہ بھاری رہا ہے جس نے سات میں سے پانچ میچ جیتے ہیں۔ ان سات میں سے زیادہ تر میں مقابلہ انتہائی سخت تھا۔

حنیف محمد نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ہی ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کی سب سے طویل اننگز کھیلی اور ویسٹ انڈیز کی طرف سے سرگیری سوبرز کی طویل عرصے تک عالمی ریکارڈ بنی رہنے والی ٹرپل سنچری پاکستان کے خلاف بنائی گئی تھی۔

وسیم راجہ کے چِھکے ہوں یا ماجد خان کی اسٹائلش بیٹنگ، عمران خان اور مشتاق محمد کی آل راؤنڈ پرفارمنس ہو یا محمد یوسف کی ایک کے بعد ایک سنچری یا پھر عمران خان، وسیم اکرم، وقار یونس اور کورٹنی والش کی خطرناک گیندوں پر بیٹسمینوں کی بے بسی، یہ سب کچھ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے ٹیسٹ میچوں میں دیکھنے میں ملتا رہا ہے۔ ایک روزہ میچ اس سے مختلف نہیں ہیں بلکہ ان میں بھی کئی یادگار کارکردگیاں کرکٹ کی خوبصورتی کو بڑھاتی رہی ہیں۔

دنیائے کرکٹ کے کئی بڑے ناموں نے پاکستان ویسٹ انڈیز سیریز کے ذریعے ہی کرکٹ کے میدان میں قدم رکھاہے۔ مشتاق محمد نے پندرہ سالہ سکول بوائے کے طور پر بین الاقوامی کرکٹ میں اپنا تعارف کرایا اس وقت وہ سب سے کم عمر ٹیسٹ کرکٹر تھے۔

اپنے دور کے سپن بالنگ کے بادشاہ لانس گبز، کونرڈ ہنٹ، کرٹلی ایمبروز، جوئیل گارنر، کالن کرافٹ اور وقار یونس کے علاوہ موجودہ ویسٹ انڈین کپتان برائن لارا بھی ٹیسٹ کرکٹ یا ون ڈے میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز کے توسط سے متعارف ہوئے۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز ایک بار پھر عالمی کپ میں مدمقابل ہیں۔ ایک جانب اپنے ہوم گراؤنڈ پر کھیلتے ہوئے برائن لارا پر اچھی کارکردگی کا دباؤ ہے تو دوسری جانب اپنے کیریئر کے اختتام کی جانب بڑھنے والے انضمام الحق یادگار الوداع کے خواہش مند ہیں۔

 
 
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد