|
فلسطینی انٹیلیجنس سربراہ شدید زخمی | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
فلسطینی انٹیلیجنس کے سربراہ جنرل طارق ابو رجب غزہ میں ہونے والے ایک دھماکے میں شدید زخمی ہوئے ہیں۔ دھماکہ غزہ میں ان کے دفاتر میں ہوا ہے اور ان کے عملے کا کہنا ہے کہ اس کا مقصد انہیں قتل کرنا تھا۔ ہسپتال کے حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے میں ایک شخص ہلاک ہوا ہے جب کے متعدد افراد بری طرح زخمی ہوئے ہیں۔ یہ دھماکہ ایک ایسے وقت میں ہوا ہے جب صدر محمود عباس کی جماعت الفتح اور اسلامی شدت پسند تنظیم حماس کے حکومت میں شدید کشیدگی پائی جاتی ہے۔ جنرل ابو رجب جن پر ایک سال پہلے بھی قاتلانہ حملہ ہو چکا ہے صدر محمود عباس کے وفادار تصور کیے جاتے ہیں۔ صدر عباس نے کہا ہے کہ انہوں نے دھماکے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے اور جو اس میں ملوث ہو گا اسے قانون کے تقاضوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔ حماس نے کہا ہے کہ اس سلسلے میں نتائج اخذ کرنے اور الزامات لگانے میں جلد بازی نہیں کی جانی چاہیے کیونکہ اس سے کشیدگی میں مزید اضافہ ہو گا۔ | اسی بارے میں فلسطینی دھڑوں کے بیچ مسلح جھڑپیں19 May, 2006 | آس پاس تل ابیب: سخت اسرائیلی ردِ عمل18 April, 2006 | آس پاس اسرائیل: ’حماس پر حملہ نہیں کریگا‘ 18 April, 2006 | آس پاس فلسطینی و اسرائیلی حملے، 10 ہلاک17 April, 2006 | آس پاس غزہ: دو ہفتوں میں دوہزاراسرائیلی گولے17 April, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||