|
اسرائیل: ’حماس پر حملہ نہیں کریگا‘ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
اسرائیل نے کہا کہ وہ حماس کو تل ابیب پر خودکش حملے کا ذمہ دار گردانتا ہے لیکن اس پر حملہ نہیں کرے گا۔ اسرائیلی کابینہ کا اجلاس اس متفقہ فیصلے پر ختم ہوا کہ حفاظتی کوششوں میں مزید اضافہ کیا جائے لیکن فوجی حملہ نہ کیا جائے۔ کابینہ نے اس کی بجائے یہ فیصلہ کیا کہ حماس کو مزید تنہا کرنے کے لیے ان تمام منتخب فلسطینی ارکان کا تل ابیب میں رہائش کی اجازت ختم کر دی جائے جن کا تعلق حماس سے ہے۔ حماس حکومت کے بعد پہلے خود کش حملے پر اسرائیلی حکومت نے سخت ردِ عمل ظاہر کیا ہے۔ حماس نے، جو اسرائیل کے خلاف جنگ بندی پر کاربند ہے، حملے کو ایک دفاعی اقدام قرار دیا ہے۔ بی بی سی کی نامہ نگار کیرولین ہولے کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے حماس حکومت تصادم کا راستہ اختیار نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ گزشتہ روز تل ابیب پر کیے جانے والے ایک خود کش حملے میں کم سے کم نو اسرائیلی افراد ہلاک اور پچاس سے زائد زخمی ہو ئے۔ جب کہ اسرائیل کی جانب سے کیے جانے والے جوابی حملے میں ایک انیس سالہ فلسطینی نوجوان ہلاک ہوا تھا۔ فلسطینی شدت پسند گروپ اسلامی جہاد نے خود کش حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ اسلامی جہاد نے کہا ہے کہ دھماکہ غرب اردن کے علاقے جنین سے تعلق رکھنے والے ان کے ایک رکن نے کیا ہے۔ اسرائیل نے حماس کی سربراہی میں قائم فلسطینی انتظامیہ کو حملے کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔ اسرائیلی وزارت خارجہ کے ایک ترجمان نے کہا ہے کہ ہو سکتا ہے حماس حملے کی براہِ راست ملوث نہ ہو لیکن ذمہ دار ضرور ہے۔ فلسطینی انتظامیہ کے سربراہ محمود عباس نے خودکش حملے کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ یہ حملہ فلسطینی مفادات کے خلاف ہے۔ امریکہ نے حملے کو دہشت گردی کا ایک قابل نفرت فعل قرار دیا ہے جس کا امریکہ کی رائے میں کوئی جواز پیش نہیں کیا جا سکتا۔ اسرائیل نے جوابی حملے میں توپ خانے کا استعمال کیا جس کا نشانہ شمالی غزہ کا علاقہ تھا۔ اسرائیلی گولے کا نشانہ بننے والا نوجوان بیت اللیہ کے ایک گراؤنڈ میں فٹبال کھیل رہا تھا۔ فلسطینی انتظامیہ میں حماس کے اقتدار میں آنے کے بعد یہ پہلا خود کش حملہ ہے۔ | اسی بارے میں تل ابیب: سخت اسرائیلی ردِ عمل18 April, 2006 | آس پاس فلسطینی و اسرائیلی حملے، 10 ہلاک17 April, 2006 | آس پاس غزہ: اسرائیلی جوڑا ہلاک، فوجی زخمی24 July, 2005 | آس پاس اسرائیل میں بم دھماکہ پانچ ہلاک26 October, 2005 | آس پاس ’بہن نے حملہ آور کو نہیں اکسایا‘28 November, 2005 | آس پاس اسرائیل:خودکش حملہ آور ہلاک19 January, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||