|
گنگولی پر پابندی، ثالثی کا مطالبہ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارتی حکام نے آئی سی سی سے اپیل کی ہے کہ وہ سورو گنگولی پر پابندی کے معاملے پر ثالثی کروائے۔ گنگولی پر پاکستان کے خلاف سیریز کے دوران اوور کروانے کی سست رفتار کی وجہ سے میچ ریفری کرس براڈ نے چھ میچوں کی پابندی لگائی تھی۔ آئی سی سی کے اپیل کمشنر مائیکل بیلوف نے اس فیصلے کو برقرار رکھا تھا۔ بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان پاکستان کے خلاف آخری دو ایک روزہ میچوں میں شامل نہیں تھے اور اگر یہ پابندی برقرار رہی تو سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے چار میچ بھی نہیں کھیل سکیں گے۔ آئی سی سی کے ترجمان نے کہا کہ انہیں بھارت کی درخواست مل چکی ہے اور اس پر غور کے بعد جواب دیا جائے گا۔ دریں اثناء گنگولی گلیمورگن کاؤنٹی سے فارغ ہو کر بنگلور میں بھارتی ٹیم کے کرکٹ کیمپ میں شمولیت کے لیے روانہ ہو جائیں گے۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||