|
’ کپتانی نہیں چھوڑوں گا‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارتی کپتان سررو کنگولی نے کہا ہے کہ اس بات کو مانتے ہیں کہ ان کی فارم اچھی نہیں ہے لیکن وہ کپتانی سے ہٹنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے۔ انہوں نے کہا کہ ان کو یقین ہے کہ وہ فارم میں واپس آ جائیں گے اور فارم میں واپس آنے کے لیے ان کو زیادہ سے زیادہ میچ کھیلنے کی ضرورت ہے۔ سرروگنگولی نے پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں کسی قابل ذکر کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کیا۔ وہ ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں پہلی ہی گیند پر آؤٹ ہو گئے تھے۔ گنگولی کے مخالف کپتان انضمام الحق کا کہنا ہے کہ سررو گنگولی جیسا وقت ہر کھلاڑی پر آتا ہے لیکن وہ ایسے وقت میں کسی ہمدردی کا مظاہرہ نہیں کریں گے۔ انضمام الحق نے کہا کہ اگر مخالف ٹیم کا کپتان فارم میں نہ ہو تو یہ ایک فائدہ ہوتا ہے جس کو کوئی ٹیم ضائع نہیں کرئے گی۔ کپتان انضمام الحق نے کہا کہ وہ ہر ایسا حربہ اختیار کریں گے جس سے سرروگنگولی پر موجودہ پریشر برقرار رہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||