’مریخ پر زندگی کے آثار مل سکتے ہیں مگر فیس بک پر چارج نہیں لگ سکتا‘

،تصویر کا ذریعہReuters
دنیا میں انٹرنیٹ پر سماجی روابط کی مقبول ترین ویب سائٹ فیس بک نے ان اطلاعات کی تردید کی ہے کہ وہ اپنے صارفین سے ’پرائیویٹ پروفائل سیٹنگز‘ کے لیے رقم وصول کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ اس مقصد کے لیے صارفین سے رقم لینے کے مقابلے میں مریخ پر زندگی کے آثار ہونے کے امکانات زیادہ ہیں۔
فیس بک پر پرائیویسی سیٹنگ کے حوالے سے افواہیں ایک بار پھرگردش کر رہی ہیں اور ان پیغامات کو ہزاروں صارفین نے شیئر کیا ہے۔
ایک پیغام میں کہا گیا ہے کہ فیس بک اب پرائیویسی سیٹنگ کے لیے 5.99 پاؤنڈز کی رقم لے گی۔
تاہم فیس بک ان افواہوں کو رد کیا ہے۔
ایک پرمزاح پوسٹ میں فیس بک نے کہا: ’اگرچہ مریخ پر پانی ہو سکتا ہے، تاہم انٹرنیٹ پر آپ جو کچھ پڑھتے ہیں سب پر یقین نہ کریں۔‘
بیان میں کہا گیا ہے کہ ’فیس بک مفت ہے اور ہمیشہ رہے گی اور قانونینوٹس کو کاپی اور پیسٹ کرنے کے حوالے سے پیغامات جعلی ہیں۔‘
گذشتہ کئی سالوں سے دو پیغامات عام طور پر گردش کر رہے ہیں لیکن چند دنوں میں ان پیغامات کے شیئر کرنے میں تیزی آئی ہے اور ہزاروں صارفین نے ان پیغامات کو شیئر کیا ہے۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی







