BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت:
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
امریکی صحافی کی ویڈیو نشر
 
خاتون امریکی صحافی جل کیرول
اغوا کاروں میں عراقی جیلوں میں قید خواتین کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔
عراق میں خاتون امریکی صحافی کے اغوا کارروں نےمطالبہ کیا ہے کہ اگر اگلے چار دن میں عراقی جیلوں میں قید خواتین کو رہا نہ کیا گیا تو وہ صحافی کو ہلاک کر دیں گے۔

عربی ٹی وی چینل الجزیرہ پر نشر دیکھائی جائی والی ایک ویڈیو میں امریکی صحافی جل کیرول کو دیکھایا گیا ہے جس کو دس روز پہلے بغداد سے اغوا کیا گیا تھا۔

ویڈیو میں جل کیرول کو کیمرہ کے سامنے بولتے ہوئے دیکھایا گیا ہے لیکن ان کی آواز سنائی نہیں گئی۔

وڈیو میں دعوی کیا گیا کہ اگر اگلے بہتر گھنٹے میں عراقی جیلوں میں قید خواتین کو رہا نہ کیا گیا تو وہ اس صحافی کی جان لے لیں گے۔

اٹھائیس سالہ جل کیرول پچھلے تین سال سے عراق سے رپوٹنگ کر رہی تھی اور امریکی اخبار کرسچین سائنس مانیٹر کے علاوہ اردن اور اٹلی کے اخبارات کے لیے کام کرتی تھیں۔

ایک اندازے کے مطابق اس وقت چالیس کے قریب مغربی باشند ے اور سینکڑوں عراقی مزاحمت کارروں کی گرفت میں ہیں۔

جل کیرول کے خاندان نے ایک بیان میں اغوا کارروں سے رحم کی اپیل کی اورکہا ہے کہ جل کیرول ایک محبت کرنے والی شخصیت ہیں اور وہ عراقی لوگوں سے ہمدردی رکھتی ہے جس کا ثبوت ان کے وہ آرٹیکل ہیں جو مختلف
اخبارات اور رسائل میں شائع ہوئے ہیں۔

الجزیرہ ٹیلی ویژن نے بھی جل کیرول کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے

جل کیرول کو اس وقت اغوا کیا گیا تھا جب وہ سنی اتحاد کے لیڈر عدنان دولیمی سے ملاقات کے لیے جا رہی تھیں۔

 
 
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد