|
بغداد: چار مغربی امدادی کارکن اغوا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
حکام کے مطابق عراق کے دارالحکومت بغداد میں چار مغربی امدادی کارکن اغوا کر لیے گئے ہیں۔ ایک سینیئر کینیڈین اہلکار نے اس بات کی تصدیق کی کہ کینیڈا کے دو باشندے اغوا کیے جانے والے لوگوں میں شامل ہیں۔ برطانیہ کی وزارتِ خارجہ نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ اغوا ہونے والوں میں برطانیہ کا بھی ایک امدادی کارکن شامل ہے۔ چوتھے شخص کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ وہ امریکی ہے لیکن آخری خبریں آنے تک اس کی تصدیق نہیں ہو سکی تھی۔ ایک اندازے کے مطابق گزشتہ ڈیڑھ سال میں دو سو کے قریب غیر ملکی اغوا کیے جا چکے ہیں۔ اکتوبر میں عراق میں موجود القاعدہ کے گروہ نے دعویٰ کیا تھا کہ اس نے مراکش کے سفارتخانے کے دو اہلکار اغوا کیے تھے۔ اکتوبر میں ہی برطانوی اخبار گارڈین کے رپورٹ روری کیرول کو بندوق کے زور پر بغداد کے صدر سٹی سے اغوا کیا گیا تھا لیکن چھتیس گھنٹے کے بعد انہیں چھوڑ دیا گیا تھا۔ اگست میں امریکی فری لانس صحافی سٹیون ونسنٹ کو بصرہ میں اغوا کرنے کے بعد گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا۔ | اسی بارے میں محمودیہ: دھماکے میں 30 افراد ہلاک24 November, 2005 | آس پاس امریکی فوجیوں سمیت 53 ہلاک 19 November, 2005 | آس پاس جنازے پر حملہ، اڑتالیس ہلاک19 November, 2005 | آس پاس امریکی یرغمالی کو زندہ بچا لیا گیا07 September, 2005 | آس پاس عراق میں امریکی صحافی قتل03 August, 2005 | آس پاس مہدی ملیشیا، رہائی کا دعوی 12 August, 2005 | آس پاس ’مصری سفیر کو ہم نے اغواء کیا ہے‘06 July, 2005 | آس پاس عراق: آسٹریلوی مغوی بازیاب15 June, 2005 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||