پانڈیا کی آل راؤنڈ کارکردگی، انڈیا نے پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی

ایشیا کپ کے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ہارڈک پانڈیا کی آل راؤنڈ کارکردگی کے باعث انڈیا نے پاکستان کو میچ کے آخری اوور میں پانچ وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔ پاکستان کو سلو اوور ریٹ کے باعث ایک فلیڈر دائرے میں رکھنے کی سزا دی گئی، جس کا پاکستان کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔

لائیو کوریج

محمد صہیب

  1. چہل کے پہلے اوور میں آّٹھ رنز، پاکستان کو جارحانہ انداز اپنانے کی ضرورت, آٹھ اوورز کے اختتام پر پاکستان کا سکور: 59/2

    پاکستانی بلے بازوں کو اب انڈین سپنرز کا سامنا ہے۔ یوزویندرا چہل کے خلاف افتخار احمد نے ایک چوکا تو لگایا، لیکن اوور میں صرف آٹھ رنز ہی بن سکے۔

  2. پاکستان کے 50 رنز مکمل، انڈیا کی نپی تلی بولنگ جاری, ساتویں اوور کے اختتام پر پاکستان کا سکور: 51/2

    سات اوورز کے اختتام پر پاکستان کا سکور 51 رنز ہے اور پاکستان کے دو کھلاڑی پویلین لوٹ چکے ہیں۔

    رضوان اور افتخار احمد اب پاکستانی اننگز کو سہارا دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔

  3. بریکنگ, فخر زمان آویش خان کی گیند پر آؤٹ، اپیل یا امپائر کے فیصلے سے پہلے ہی چل دیے, پاور پلے کے اختتام پر پاکستان کا سکور: 43/2

    پاکستانی بلے باز فخر زمان آویش خان کی گیند پر آؤٹ ہوئے لیکن اپیل، یا امپائر کے فیصلے سے قبل ہی پویلین کی جانب چل پڑے، جس کے بعد امپائر نے بھی انھیں آؤٹ دے دیا۔

    نئے آنے والے بلے باز افتخار احمد ہیں۔

  4. بریکنگ, محمد رضوان کا آویش خان کو عمدہ چھکا!

    محمد رضوان جو اب تک خاصی سست بیٹنگ کر رہے تھے، اچانک نئے آنے والے بولر آویش خان کو ایک چھکا، اور پھر ایک چوکا جڑ دیا ہے۔

    رضوان مڈوکٹ ایریا میں خاصے مضبوط ہیں۔

  5. پانڈیا کا اچھا اوور، سات رنز بنے, پانچ اوورز کے اختتام پر پاکستان 30/1

    محمد رضوان نے اب تک 17 گیندوں پر صرف نو رنز بنائے ہیں اور وہ اس وقت گیند کو مڈل نہیں کر پا رہے۔

    پانچویں اوور میں پاکستان نے صرف سات رنز بنائے ہیں اور یہ خاصا سست آغاز ہے۔

  6. بریکنگ, ارشدیپ کا ایک اور بہترین اوور، پاکستان کا محتاط آغاز, چوتھے اوور کے اختتام پر پاکستان کا سکور: 23/1

    پاکستانی بلے باز تاحال انڈین اوپننگ بولرز کے خلاف کھل کر نہیں کھیل پا رہے۔ چوتھے اوور میں ارشدیپ سنگھ نے صرف چار رنز دیے۔ جو رضوان کے چوکے کی صورت میں حاصل ہوئے۔

  7. بریکنگ, بابر اعظم بھونیشور کمار کی گیند پر آؤٹ!, تین اوورز کے اختتام پر پاکستان کا سکور: 19/1

    pak

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    بھونیشور کمار نے اپنے دونوں ہی اوورز میں عمدہ بولنگ کی ہے اور آخر کار انھیں وکٹ مل گئی ہے۔

    بھونیشور کمار نے بابر اعظم کو باؤنسر کروایا اور وہ اسے پل کرتے ہوئے شارٹ تھرڈ مین کو کیچ دے بیٹھے۔ بابر آج صرف 10 رنز بنا سکے۔

    اگلے آنے والے بلے باز فخر زمان تھے، جنھیں بھونیشور نے باؤنسر کروایا، لیکن گیند ان کے بیٹ کا باہری کنارہ لیتے ہوئے فائن لیگ باؤنڈری پار کر گئی۔

  8. ارشدیپ سنگھ کا بہترین پہلا اوور لیکن آخری گیند پر بابر اعظم کا خوبصورت چوکا, دوسرے اوور کے احتتام پر پاکستان کا سکور: 14/0

    انڈیا کے نوجوان فاسٹ بولر ارشدیپ سنگھ نے اپنے پہلے اوور کی شروعات میں اچھی بولنگ کا مظاہرہ کیا اور بابر، رضوان کو آسانی سے سکور کرنے کی اجازت نہیں دی۔

    تاہم آخری گیند پر بابر اعظم نے عمدہ سٹریٹ ڈرائیو مارتے ہوئے اوور میں آٹھ رنز حاصل کر لیے۔

  9. بریکنگ, بابر اعظم کا پہلی ہی گیند پر چوکا, پہلے اوور کے اختتام پر پاکستان کا سکور: 6/0

    پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے پہلی ہی گیند پر بھونیشور کمار کو چوکا لگا کر پاکستان پر سے پہلے اوور میں پیدا ہونے والا دباؤ قدرے کم کیا ہے۔

    پہلے اوور کے اختتام پر پاکستان نے بغیر کسی نقصان کے چھ رنز بنائے ہیں۔ اس اوور کے دوران دو مرتبہ ریویو لیے گئے، دونوں ہی محمد رضوان کے بیٹنگ کرتے ہوئے۔ انڈیا نے ایک ریویو لیا جو ضائع ہوا، جبکہ پاکستان کو ایک ریویو میں کامیابی ہوئی۔

  10. پاکستانی اوپنر محمد رضوان بال بال بچ گئے!

    انڈین بولر بھونیشور کمار نے صرف دوسری ہی گیند پر محمد رضوان کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ کر دیا تھا۔ تاہم انھوں نے ریویو لیا اور کامیاب ہوئے۔

  11. بابر اعظم اور محمد رضوان اننگز کا آغاز کریں گے

    babar rizwan

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    پاکستان کی جانب سے کپتان بابر اعظم اور وکٹ کیپر محمد رضوان اوپننگ کرنے کے لیے میدان میں آ چکے ہیں۔

    دونوں کی جوڑی اب تک بہترین شراکتیں قائم کرنے میں کامیاب رہی ہے اور پاکستان کو آج بھی ان سے ایک بڑی شراکت کی امید ہو گی۔

    خیال رہے کہ سنہ 2022 میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کا محض یہ دوسرا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ ہے۔

    اس سال اس نے آسٹریلیا کے خلاف میچ کھیلا تھا جو اس نے تین وکٹوں سے ہارا تھا۔ اس کے برعکس انڈین ٹیم اس سال 21 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کھیل چکی ہے جن میں سے 16 جیتے ہیں۔

  12. بریکنگ, ٹاس جیت کر فیلڈنگ ہی کرتے، شاہنواز دھانی ٹیم میں شامل: بابر اعظم

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

    پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس کے موقع پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر وہ بھی ٹاس جیتتے تو بولنگ ہی کرتے۔

    پاکستان ٹیم میں شاہنواز دھانی کو شامل کیا گیا ہے، جبکہ نسیم شاہ ڈیبیو کر رہے ہیں۔

    پاکستانی ٹیم میں بابر اعظم، محمد رضوان، فخر زمان، افتخار احمد، خوشدل شاہ، آصف علی، شاداب خان، محمد نواز، نسیم شاہ، حارث رؤف اور شاہنواز دھانی شامل ہیں۔

  13. بریکنگ, انڈیا کا ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

    انڈیا کے کپتان روہت شرما نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

    انڈیا کے کپتان روہت شرما نے کہا کہ ’ٹاس جیتنا اتنا اہم نہیں ہے، میدان میں آ کر پرفارم کرنا اہم ہے۔ رشبھ پنت نہیں کھیلیں گے، ان کی جگہ دنیش کارتھک کھیلیں گے۔‘

    انڈیا کی ٹیم میں روہت شرما، کے ایل راہل، سوریا کمار یادو، دنیش کارتھک، ہارڈک پانڈیا، یوزویندرا چہل، روندرا جڈیجا، بھونیشور کمار، آویش خان اور ارشدیپ سنگھ شامل ہیں۔

  14. ایشیا کپ: وہ ٹورنامنٹ جس پر کرکٹ سے زیادہ انڈیا پاکستان تعلقات حاوی رہے

    rohit

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں وہ سب کچھ ہوتا رہا ہے جسے دیکھنے کی خواہش شائقین کرتے ہیں۔

    سنتھ جے سوریا کی جارحانہ بیٹنگ، مرلی دھرن اور اجنتھا مینڈس کی جادوئی بولنگ اور سب سے بڑھ کر دنیا کو اپنے سحر میں مبتلا کر دینے والے پاکستان اور انڈیا کے درمیان دلچسپ مقابلے۔

    کرکٹ کے یہ دو روایتی حریف اسی ماہ ایک مرتبہ پھر 28 تاریخ کو متحدہ عرب امارات میں مدِمقابل ہوں گے۔ انھیں یہ موقع پندرہویں ایشیا کپ میں ملنے والا ہے جو 27 اگست سے 11 ستمبر تک منعقد ہو گا۔

    ایشیا کپ کا انعقاد سری لنکا میں ہونا تھا لیکن وہاں کے معاشی حالات کے سبب اسے متحدہ عرب امارات منتقل کیا گیا ہے تاہم اس کا میزبان سری لنکا ہی ہو گا۔

  15. ایشیا کپ سے قبل انڈیا، پاکستان مداحوں کی نوک جھوک: ’اس دفعہ ہم کریں گے موقع موقع‘

    دوستوں کے ساتھ انڈیا پاکستان کرکٹ میچ دیکھنے کا مزہ ہی کچھ اور ہے۔ لیکن اگر آپ کے دوست ہی حریف ٹیم کے ہوں تو جوش و خروش بھی اس ہائی وولٹیج مقابلے کی طرح اپنے عروج کو پہنچ جاتا ہے۔

    پاکستان اور انڈیا سے تعلق رکھنے والے چند کرکٹ فینز سے ہم نے کل ایشیا کپ میں ہونے والے مقابلے کے حوالے سے بات کی۔ دونوں ملکوں کے فینز کی آپس میں ہونے والی نوک جھوک آپ بھی دیکھیے۔

    ویڈیو: رونق کوٹیچا

  16. ایشیا کپ میں تمام نظریں پاکستان کے مڈل آرڈر پر کیوں ہیں؟

    babar

    ،تصویر کا ذریعہAFP

    38 برس قبل کھیلا جانے والا ایشیا کپ کا افتتاحی ٹورنامنٹ محض تین ٹیموں کے مابین تھا جسے سنیل گاوسکر کی قیادت میں انڈین ٹیم نے اپنے نام کیا۔ کئی ایک پُرپیچ رستوں سے گزرنے کے بعد آج یہ ایونٹ اپنے حجم میں دگنا ہو چکا ہے۔

    ایشین کرکٹ کونسل کے قیام کا مقصد ایشیائی اقوام میں کرکٹ کی ترویج تھا، یہ مقصد کہیں زیادہ اور بہتر اہداف حاصل کر پاتا اگر اسے ایشیا کی دو بڑی کرکٹنگ اقوام کے مابین جغرافیائی و سیاسی مسائل درپیش نہ ہوتے۔ مگر پھر بھی یہ امر خوش آئند ہے کہ دھیرے دھیرے ایشیا کپ تین ٹیموں سے بڑھ کر چھ ٹیموں تک جا پہنچا ہے۔

    اگر ایک جانب افغانستان اس خطے کی ابھرتی ہوئی کرکٹنگ قوت ہے تو دوسری جانب مسلسل دوسری بار کوالیفائی کرنے والی ہانگ کانگ کی اٹھان بھی قابلِ تحسین ہے جو اچھی مسابقتی کرکٹ کھیل رہی ہے اور پچھلے ایشیا کپ میں تو ایک بار انڈیا کے اوسان خطا کرتے کرتے رہ گئی تھی۔

  17. کیا آپ کو معلوم ہے کہ ایشیا کپ میں ممکنہ طور پر انڈیا اور پاکستان کے کتنے میچ ہو سکتے ہیں؟

    ،ویڈیو کیپشنکیا ایشیا کپ میں پاکستان اور انڈیا کے تین میچ ہوں گے؟

    کیا آپ کو معلوم ہے کہ ایشیا کپ میں ممکنہ طور پر انڈیا اور پاکستان کے کتنے میچ ہو سکتے ہیں؟

    یہ اور اس جیسے بہت سے دلچسپ سوالوں کے جواب جانیے ہمارے ساتھی محمد صہیب اور نعمان مسرور کی اس ویڈیو میں۔۔۔

  18. ایشیا کپ: ’انڈیا پاکستان کے کرکٹرز دوست ہو سکتے ہیں تو مداح کیوں نہیں؟‘

    shaheen

    ،تصویر کا ذریعہPCB

    سوشل میڈیا پر اس قسم کی کئی ویڈیوز وائرل ہیں جس میں انڈیا اور پاکستانی ٹیم کے کھلاڑی ایک دوسرے سے دوستانہ انداز میں ملتے نظر آتے ہیں۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے شاہین شاہ آفریدی اور وراٹ کوہلی اور پھر شاہین شاہ آفریدی اور انڈین سپنر یوجویندر چہل اور بیٹس مین رشبھ پنت کی مختصر ملاقات کی ویڈیوز ڈالی ہیں جس پر لوگ اپنے اپنے انداز میں تبصرے کر رہے ہیں۔

    کوہلی اور بابر اعظم کی ملاقات کے تو چرچے تھے لیکن شاہین اور کوہلی کی ملاقات کی بھی دھوم ہے، جس میں وہ شاہین سے ان کی انجری کے بارے میں پوچھ رہے ہیں جبکہ شاہین کوہلی کو فارم میں واپسی کے لیے دعا دے رہے ہیں۔

  19. نسیم شاہ کا ٹی ٹوئنٹی ڈیبیو: ’یہ بڑا میچ ہے لیکن کوشش یہی ہے کہ اچھا پرفارم کروں‘

    X پوسٹ نظرانداز کریں, 1
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام, 1

    پاکستانی فاسٹ بولر نسیم شاہ آج اپنا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل ڈیبیو کر رہے ہیں۔

    وہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کھیلنے والے 96 ویں پاکستانی کرکٹر ہیں۔

    پی سی بی کی جانب سے ریلیز کے گئے ان کے انٹرویو میں وہ کہتے ہیں کہ ’نیدرلینڈز کی وائٹ بال سیریز میں اچھی پرفارمنس ہوئی، یہ بڑا میچ ہے لیکن کوشش یہی ہے کہ اچھا پرفارم کروں۔‘

    X پوسٹ نظرانداز کریں, 2
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام, 2

  20. وراٹ کوہلی ایک مہینے کے وقفے کے بعد کرکٹ کھیلنے کے باعث خاصے تازہ دم ہیں: روہت شرما

    rohit

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    انڈیا کے کپتان روہت شرما کا میچ سے قبل گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ایک مہینے کے وقفے کے بعد کرکٹ کھیلنے کے باعث وراٹ کوہلی خاصے تازہ دم لگ رہے ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ وراٹ اچھے ٹچ میں دکھ رہے ہیں، اور بہت کر رہے ہیں اپنی بیٹنگ سے متعلق۔

    انھوں نے پاکستان اور انڈیا کے میچ سے متعلق سوال کا کہا کہ ’یہ سوال ہر کپتان سے پوچھا جاتا ہے، چاہے ورلڈکپ ہو، یا ایشیا کپ، انڈیا پاکستان کا میچ ہے تو آپ کیا سوچ رہے ہیں۔‘

    ’انڈین فینز پاکستانی کھلاڑیوں کو مل رہے ہیں پاکستانی فینز انڈین کھلاڑیوں کو مل رہے ہیں۔ یہ باہر آپ لوگوں کے لیے غیر معمولی ہو گا، ہمارے لیے یہ بالکل بھی غیر معمولی نہیں ہے۔

    ’شاید ٹیم میں موجود کچھ نئے کھلاڑیوں کے لیے یہ غیرمعمولی ہو، لیکن میرے لیے یہ بالکل بھی باقی سب یہ دیکھ چکے ہیں۔‘