پانڈیا کی آل راؤنڈ کارکردگی، انڈیا نے پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی

ایشیا کپ کے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ہارڈک پانڈیا کی آل راؤنڈ کارکردگی کے باعث انڈیا نے پاکستان کو میچ کے آخری اوور میں پانچ وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔ پاکستان کو سلو اوور ریٹ کے باعث ایک فلیڈر دائرے میں رکھنے کی سزا دی گئی، جس کا پاکستان کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔

لائیو کوریج

محمد صہیب

  1. پاور پلے کے اختتام پر انڈیا کے ایک وکٹ کے نقصان پر 38 رنز، پاکستانی فاسٹ بولرز کی جارحانہ بولنگ

    kohli

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    پاور پلے کے اختتام پر انڈیا نے ایک وکٹ کے نقصان پر 38 رنز بنا لیے ہیں تاہم پاکستانی فاسٹ بولرز نے عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کیا ہے۔

    اس وقت روہت شرما اور وراٹ کوہلی کریز پر موجود ہیں اور دونوں ہی اچھی بیٹنگ کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔

  2. بریکنگ, کوہلی کا حارث کو ٹاپ ایج پر چھکا!, چار اوورز کے اختتام پر انڈیا کا سکور: 23/1

    حارث رؤف نے بھی دونوں اوپننگ بولرز کی طرح اچھی بولنگ کا مظاہرہ کیا، تاہم جب انھوں نے وراٹ کوہلی کو ایک شارٹ بال کروائی، تو انھیں ٹاپ ایج پر چھکا لگا۔

    تاہم اوور میں پھر بھی صرف آٹھ رنز بنے۔

  3. نسیم کے دوسرے اوور میں بھی صرف پانچ رنز!, تیسرے اوور کے اختتام پر انڈیا کا سکور: 15/1

    naseem

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    ڈیبیو کرنے والے نسیم شاہ جنھوں نے پہلے اوور میں راہل کی وکٹ لی تھی، اور صرف تین رنز دیے تھے، دوسرے اوور میں بھی انھوں نے صرف پانچ رنز دیے ہیں اور انڈین بلے باز انھیں انتہائی محتاط انداز میں کھیل رہے ہیں۔

  4. دھانی کے اوور میں کوہلی کا چوکا، پاکستانی بولرز کا اچھا آغاز, دوسرے اوور کے اختتام پر انڈیا کا سکور: 10/1

    پاکستانی فاسٹ بولرز نے چھوٹے ہدف کے دفاع میں اچھا آغاز کرتے ہوئے انڈین بلے بازوں کو دباؤ میں رکھا ہوا ہے۔ دوسرے اوور میں شاہنواز دھانی نے بھی صرف سات رنز دیے جس میں وراٹ کوہلی کا ایک چوکا شامل تھا۔

  5. بریکنگ, کوہلی کا دوسری گیند پر کیچ ڈراپ!, پہلے اوور کے بعد انڈیا کا سکور: 3/1

    وراٹ کوہلی جو ایک ماہ بعد کرکٹ میں واپسی کر رہے ہیں، اپنی دوسری گیند پر دوسری سلپ کو کیچ دے بیٹھے، تاہم فخر زمان وہاں ان کا کیچ پکڑنے سے قاصر رہے۔

  6. بریکنگ, نسیم شاہ کی ڈیبیو پر پہلے ہی اوور میں وکٹ، لوکیش راہل پویلین لوٹ گئے

    rahul

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    نسیم شاہ جو آج اپنا ٹی ٹوئنٹی ڈیبیو کر رہے ہیں نے اپنے پہلے ہی اوور میں لوکیش راہل کو بولڈ کر دیا ہے۔

  7. بریکنگ, پاکستان کا انڈیا کو جیت کے لیے 148 رنز کا ہدف!

    pandya

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    پاکستان نے انڈیا کو جیت کے لیے 148 رنز کا ہدف دیا ہے۔ پاکستان مقررہ 20 اووڑز بھی پورے نہیں کھیل سکا، اور ایک گیند پہلے ہی آل آؤٹ ہو گیا۔

    پاکستان کی جانب سے محمد رضوان 43 اور افتخار 28 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

    آخری چند اوورز میں پاکستانی بولر شاہنواز دھانی نے دو چھکے لگا پاکستان کے ٹوٹل میں کچھ جان بھری۔

    انڈین بولرز نے عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کیا اور پہلے بھونیشور کمار نے اننگز کے آغاز میں عمدہ بولنگ کی، اور پھر آخر میں بہترین انداز میں اختتام کرتے ہوئے چار کھلاڑی آؤٹ کیے۔

    ہارڈک پانڈیا نے شارٹ بال کا اچھا استعمال کیا اور تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ پاکستان نے اننگز میں مجموعی طور پر 48 ڈاٹ گیندیں کھیلیں۔

  8. بریکنگ, دھانی کا عمدہ چھکا!, 19 اوورز کے اختتام پر پاکستان کا سکور: 136/9

    شاہنواز دھانی نے کریز پر آتے ہی پہلی ہی دوسری گیند پر بھونیشور کمار کو چھکار جڑ دیا ہے۔

  9. بریکنگ, پاکستان کے نو کھلاری آؤٹ، بھونیشور ہیٹرک پر

  10. بریکنگ, شاداب خان بھی بھونیشور کمار کا شکار، پاکستان کے آٹھ آؤٹ

  11. انڈین بولنگ کے سامنے پاکستانی بلے باز بے بس، محمد نواز بھی آؤٹ!, 18 اوورز کے بعد پاکستان کا سکور: 124/7

    انڈین بولنگ کے سامنے پاکستان بلے باز خاصے بے بس دکھائی دے رہے ہیں۔ پاکستانی آلراؤنڈر محمد نواز ارشدیپ سنگھ کی بولنگ پر وکٹ کیپر کو کیچ دے بیٹھے ہیں۔

  12. بریکنگ, آصف علی بھی آؤٹ، بھونیشور کی واپسی پر ایک اور وکٹ, 17 اوورز کے اختتام پر پاکستان کا سکور: 114/6

    آصف علی سے پاکستان کو اننگز کے آخر میں جارحانہ اننگز کی امید تھی، لیکن وہ بھی بھونیشور کی واپسی پر مڈ آف کو آسان کیچ دے بیٹھے۔

  13. آصف علی، شاداب خان باؤنڈری پار کرنے میں ناکام, 16 اوورز میں پاکستان کا سکور: 111/5

    پاکستان کے لوئر آرڈر بلے باز چہل کے اوور میں باؤنڈری پار کرنے میں ناکام رہے ہیں اور اس اوور میں صرف آٹھ رنز بنے ہیں۔

  14. رضوان کے بعد خوشدل شاہ بھی شارٹ بال کا شکار، پاکستان کے پانچ آؤٹ, 15 اوورز کے اختتام پر پاکستان کا سکور: 103/5

    pandya

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    خوشدل شاہ بھی ہارڈک پانڈیا کی شارٹ بال کا شکار ہو گئے ہیں جو اب تک تین وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔

    خوشدل نے محض دو رنز بنائے۔

  15. بریکنگ, رضوان بھی آؤٹ، پاکستانی بیٹنگ کی مشکلات میں اضافہ

    محمد رضوان نے 42 گیندوں پر 43 رنز تو سکور کیے، لیکن وہ کسی بھی موقع پر کھل کر نہیں کھیل سکے اور بالآخر ہارڈک پانڈیا کی شارٹ گیند کا شکار ہو گئے۔

  16. رضوان کے چوکے کے باوجود آویش کے اوور میں صرف چھ رنز بنے, 14 اوورز کے اختتام پر پاکستان کا سکور: 96/3

    محمد رضوان کافی دیر سے کریز پر موجود ہیں، لیکن اوور میں ایک چوکا لگانے کے باوجود وہ کچھ زیادہ سکور نہیں بنا سکے اور اوور میں صرف چھ ہی رنز بنے۔

  17. بریکنگ, پانڈیا کے باؤنسر پر افتخار بھی پویلین لوٹ گئے!, 13 اوورز کے اختتام پر پاکستان کا سکور: 90/3

    ifti

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    ہارڈک پانڈیا نے واپس آتے ہی اپنے اوور کی پہلی گیند پر افتخار احمد کو پویلین کی راہ دکھا دی ہے۔ افتخار نے 22 گیندوں پر 28 رنز بنائے۔

  18. بریکنگ, افتخار کا چہل کو چھکا!, 12 اوورز کے اختتام پر پاکستان کا سکور 87/3

    محمد افتخار کی جانب سے انڈین لیگ سپنر کو چھکا رسید کیا گیا ہے۔ چہل کے اس اوور میں 11 رنز بنے ہیں۔

  19. جڈیجا کے اوور میں آٹھ رنز, 11 اوورز کے اختتام پر پاکستان کا سکور: 76/2

    محمد رضوان کی جانب سے اس اوور کا آغاز تو چوکے سے کیا گیا، لیکن پھر اس اوور میں صرف چار سنگلز ہی بنے۔

    پاکستانی بلے بازوں کے لیے فی الحال باؤنڈری پار کرنا مشکل ہو رہا ہے۔

  20. بریکنگ, 10 اوورز کے اختتام پر پاکستان کا سکور 68 رنز، جارحانہ انداز اپنانے کی کوشش, نو اوورز کے اختتام پر پاکستان کا سکور: 68/2

    fakhar

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    پاکستان نے 10 اوورز کے اختتام پر دو وکٹوں کے نقصان پر 68 رنز بنا لیے ہیں۔ پاکستان کی جانب سے اس وقت کریز پر محمد رضوان اور افتخار احمد موجود ہیں تاہم دونوں ہی انڈین سپنرز کے خلاف کھل کر کھیلنے سے قاصر ہیں۔