انڈیا کا نیٹ رن ریٹ مثبت ہو گیا، افغانستان کو 66 رنز سے شکست

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے 33ویں میچ میں انڈیا نے افغانستان کو 66 رنز سے شکست دے کر ٹورنامنٹ میں اپنا پہلا میچ جیت لیا ہے۔ انڈیا کی جانب سے روہت شرما اپنے جارحانہ 74 رنز کے باعث پلیئر آف دا میچ قرار پائے۔

لائیو کوریج

  1. انڈیا اور افغانستان کی ٹیموں میں کون کون شامل ہے؟

    afgh and india

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    افغانستان نے اپنی ٹیم میں ایک تبدیلی کی ہے۔ گذشتہ میچ میں اصغر افغان ریٹائر ہو گئے تھے، جن کی جگہ ٹیم میں شریف الدین اشرف آئے ہیں۔

    انڈیا کی ٹیم میں اشان کشن کی جگہ سوریا کمار یادو کی واپسی ہوئی ہے جبکہ روی ایشون بھی ٹیم میں شامل کیے گئے ہیں۔

    انڈیا کی ٹیم: روہت شرما، کے ایل راہول، وراٹ کوہلی، سوریا کمار یادو، رشبھ پنت، ہارڈک پانڈیا، رویندرا جڈیجا، شردل ٹھاکر، محمد شامی، روی ایشون، جسپریت بمرا۔

    افغانستان کی ٹیم: حضرت اللہ زازئی، محمد شہزاد، رحمت اللہ گرباز، نجیب اللہ زدران، محمد نبی، شریف الدین اشرف، گلبدین نائب، راشد خان، کریم جنت، نوین الحق، حامد حسن۔

  2. بریکنگ, افغانستان کا انڈیا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ

    toss

    افغانستان نے انڈیا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ کچھ افراد کے لیے اس لیے حیران کن ہے کیونکہ اب تک ٹورنامنٹ میں افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ ہی کیا ہے۔

    ٹاس پر بات کرتے ہوئے محمد نبی کا کہنا تھا کہ وہ ٹاس جیت کر بولنگ اس لیے کرنا چاہتے تھے کیونکہ یہ پچ پہلے بولنگ کے لیے بہتر ہے۔

    دوسری جانب وراٹ کوہلی کا کہنا تھا کہ وہ خود بھی پہلے فیلڈنگ ہی کرنا چاہتے تھے، لیکن یہ بھی بہتر ہو گا کہ اگر افغانستان جو اس ٹورنامنٹ میں پہلے بیٹنگ کرتے آ رہے ہیں، وہ اب پہلے فیلڈنگ کریں تو ان کے پلانز کو دھچکا لگ سکتا ہے۔

  3. انڈیا، نیوزی لینڈ اور افغانستان کو سیمی فائنل تک رسائی کے لیے کیا کرنا ہو گا؟

    افغانستان

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    اکثر مداح یہ پوچھ رہے ہیں کہ بالخصوص انڈیا اور افغانستان اور نیوزی لینڈ کے اس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل تک رسائی کے امکانات کتنے روشن ہیں اور اس کے لیے انھیں آنے والے میچوں میں کیا کرنا ہو گا؟

    اس ٹورنامنٹ کے مراحل ایسے ہیں کہ دو گروپس میں سرِ فہرست رہنے والی دو ٹیموں کی اگلے مرحلے تک رسائی حاصل ہو گی۔ ایسے میں اس وقت سیمی فائنل کے لیے ایک جگہ ہے جسے حاصل کرنے کے لیے تین ٹیمیں کوشاں ہیں۔

    اس گروپ کے حوالے سے اندازے لگانا قدرے آسان اس لیے بھی ہے کیونکہ اس میں دو اسوسی ایٹ ٹیمز شامل ہیں جن کے نیوزی لینڈ، پاکستان اور انڈیا کو اپ سیٹ کرنے کے امکانات انتہائی کم ہیں اور وہ پہلے ہی افغانستان سے شکست کھا چکی ہیں۔

  4. سوشل میڈیا پر انڈیا اور نیوزی لینڈ کے میچ کے بارے میں پاکستان میں کیا بات ہو رہی ہے؟

    کوہلی

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    انڈیا اور پاکستان درمیان کرکٹ کے موضوع پر اکثر اسی طرح کا شدید ردعمل نظر آتا ہے جیسا کہ دونوں ممالک کے درمیان سیاست میں نظر آتا رہا ہے۔ عام طور پر یہ دونوں ممالک کے رشتوں میں تلخی کا باعث ہوتا ہے لیکن بعض اوقات یہ تفریح اور ذہنی بالیدگی کا بھی ثبوت فراہم کرتا ہے جس کی مثال دونوں ٹیموں کے شائقین کے درمیان سوشل میڈیا پر ہونے والے ردعمل کی صورت میں نظر آرہا ہے۔

    بہر حال بعض انڈین اگر چہ ٹیم کی خراب کارکردگی پر غصہ اور ناراضگی کا اظہار کر رہے ہیں تو کچھ ایسے بھی ہیں جو اس سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔ انڈین ٹیم کی کارکردگی نے پاکستانی شائقین کو بھی تفریح ​​کا موقع فراہم کیا ہے۔

  5. ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: انڈیا بمقابلہ افغانستان, بی بی سی اردو کی خصوصی لائیو کوریج میں خوش آمدید

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے 33ویں میچ میں آج افغانستان اور انڈیا کی ٹیمیں ابوظہبی کے میدان پر مدِ مقابل ہیں۔

    انڈیا کے لیے یہ میچ جیتنا انتہائی ضروری ہو چکا ہے کیونکہ اسے سپر 12 مرحلے کے پہلے دو میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ دوسری جانب افغانستان کی ٹیم بہتر نیٹ رن ریٹ کے باعث گروپ میں دوسرے نمبر پر موجود ہے۔