انڈیا کا نیٹ رن ریٹ مثبت ہو گیا، افغانستان کو 66 رنز سے شکست

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے 33ویں میچ میں انڈیا نے افغانستان کو 66 رنز سے شکست دے کر ٹورنامنٹ میں اپنا پہلا میچ جیت لیا ہے۔ انڈیا کی جانب سے روہت شرما اپنے جارحانہ 74 رنز کے باعث پلیئر آف دا میچ قرار پائے۔

لائیو کوریج

  1. پانڈیا کا عمدہ کیچ، رحمان اللہ گرباز آؤٹ!, افغانستان کا سکور: سات اوورز کے اختتام پر 49/2

    shami

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    جب یہ محسوس ہو رہا تھا کہ افغان بلے باز اچھی بیٹنگ کر رہے ہیں، جدیجا نے عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کیا اور دباؤ بڑھایا اور یوں آخری گیند پر رحمان اللہ نے بڑی شاٹ مارنے کی کوشش کی اور اس دوران پانڈیا نے مڈوکٹ باؤنڈری پر عمدہ کیچ پکڑ لیا۔

  2. پاور پلے کے اختتام پر افغانستان کے دو وکٹوں کے نقصان پر 47 رنز, افغانستان کا سکور: 6 اوورز بعد 47/2

    پانڈیا کے اوور میں گلبدین نائب نے دو چوکے مار کر اوور میں 9 رنز بنائے ہیں۔

    یہ پاور پلے میں افغانستان کا اچھا سکور ہے لیکن کیا سپنرز کے سامنے افغان بلے باز بہتر کارکردگی دکھا پائیں گے؟

  3. شامی کو تیسرا اوور دینا خطرناک تھا!

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

  4. بریکنگ, رحمان اللہ گرباز کے دو لگاتار چھکے!, شامی کے اوور میں 21 رنز: پانچ اوورز بعد افغانستان 38/2

    rehman

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    رحمان اللہ گرباز نے محمد شامی کے اوور میں دو چھکے اور چوکا لگایا ہے۔ اس اوور میں مجموعی طور پر 21 رنز بنے ہیں۔

    افغانستان کے گلبدین نائب کو آج بیٹنگ میں پروموٹ کیا گیا ہے۔

  5. بریکنگ, انڈیا کو دو گیندوں پر دو وکٹوں مل گئیں، حضرت اللہ زازئی بھی آؤٹ, افغانستان کا سکور: چار اوورز کے اختتام پر 16/2

    kohli

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    انڈیا نے افغانستان کو پہلے پہاڑ جیسا ہدف دیا اور اب اس کے اوپنرز کو پویلین کی راہ دکھا دی ہے۔

    انڈیا کے بولرز کی عمدہ بولنگ جاری ہے اور پہلے شامی اور بمراہ نے افغان اوپنر آؤٹ کیا ہے۔

    حضرت اللہ زازئی نے پچھلے اوور میں بمراہ کو چھکا مارا تھا، لیکن اس اوور میں وہ صرف ان کی سلو گیند کو مڈ وکٹ تک ہی پہنچا سکے۔

  6. بریکنگ, افغانستان کو پہلا نقصان، شامی نے شہزاد کو آؤٹ کر دیا!, افغانستان کا سکور: تین اوورز کے اختتام پر 13/1

    افغانستان کی اننگز کا آغاز خاصا ملا جلا رہا ہے۔ زازئی نے ایک چھکا اور چوکا تو مارا ہے لیکن انڈین فاسٹ بولرز نے عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کیا ہے۔

    شامی نے شہزاد کو مڈ آف پر کھڑے فیلڈر کے ہاتھوں کیچ کروایا ہے۔ انڈیا اس وقت پوری طرح میچ پر حاوی ہے۔

  7. حضرت اللہ زازئی کی ٹائمنگ پر اکثر مداح فدا!

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

  8. حضرت اللہ زازئی کا بمراہ عمدہ چھکا!, افغانستان کا سکور: دو اوورز کے اختتام پر 12/0

    حضرت اللہ زازئی اس وقت گیند کو بہترین انداز میں ٹائم کر رہے ہیں اور انطوں نے بمراہ کو مڈوکٹ پر چھکا مارا ہے۔

    لیکن افغانستان نے اس اوور میں بھی اس باؤنڈری کے علاوہ صرف ایک ہی رن بنایا۔

  9. شامی کے پہلے اوور میں ایک چوکا، لیکن کل صرف پانچ رنز بنے!, افغانستان کا سکور: ایک اوور کے اختتام پر 5/0

    افغانستان کی جانب سے بیٹنگ کا آغاز محمد شہزاد اور حضرت اللہ زازئی کر رہے ہیں۔

    زازئی نے شامی کو پوائنٹ باؤنڈری پر ایک چوکا مارا، لیکن مجموعی طور پر شامی کا یہ اوور بہت اچھا رہا، اور اس کے علاوہ صرف ایک رن بنا۔

  10. ’کاش یہ پہلے ہو جاتا!‘

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

  11. انڈیا کا جارحانہ انداز واضح!

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

  12. بریکنگ, انڈیا نے افغانستان کو جیت کے لیے 211 رنز کا ہدف دے دیا

    pant

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    انڈیا نے آخری چار اوورز میں 74 رنز بنائے اور دھواں دار بیٹنگ کرتے ہوئے اس ٹورنامنٹ کا سب سے بڑا ٹوٹل بنا دیا۔

    رشبھ پنت اور ہارڈک پانڈیا کی عمدہ شراکت میں 21 گیندوں پر 63 رنز بنے اور اس میں پانچ چھکے اور پانچ چوکے لگے۔

  13. ہارڈک پانڈیا کا کیچ نجیب اللہ نے ڈراپ کر دیا!, انڈیا کا سکور: 19 اوورز میں 194/2

    ہارڈک پانڈیا کا آسان کیچ لانگ آف پر کھڑے نجیب اللہ نے ڈراپ کر دیا اور اس کے کچھ ہی گیندوں بعد پانڈیا نے انھیں دو چھکے مار دیے۔

    19ویں اوور میں انھوں نے نوین الحق کے اوور میں 19 رنز بنائے۔

  14. حامد حسن کا 15 رنز کا اوور!, انڈیا کا سکور: 18 اوورز میں 175/2

    انڈیا کی جانب سے ہارڈک پانڈیا کو پروموٹ کرنے فیصلہ بھی اچھا ثابت ہوا ہے اور اب تک انھوں نے تین چوکے مار دیے ہیں۔

    انھوں نے حامد حسن کے اوور میں تین چوکے مارے اور یوں انڈیا کا سکور 175 تک جا پہنچا۔

  15. رشبھ پنت کے دو لگاتار چھکے، انڈیا کا لوئر آرڈر جارحانہ موڈ میں, انڈیا کا سکور 17 اوورز میں 160/2

    انڈیا نے آج رشبھ پنت کو وراٹ کوہلی کی جگہ بھیجا ہے اور انھوں نے اس فیصلے کو صحیح ثابت کیا ہے۔

    انھوں نے آغاز میں کچھ گیندوں کو دیکھ کر کھیلا اور پھر گلبدین نائب کے اوور میں دو چھکے جڑ دیے اور دنوں ہی انھوں نے ایک ہی ہاتھ سے مارے۔

  16. بریکنگ, روہت کے جاتے ہی راہول بھی آؤٹ

    افغانستان

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    روہت شرما کے جاتے ہی راہول بھی آؤٹ ہو گئے ہیں لیکن وراٹ کوہلی کی جگہ پہلے رشبھ پنت اور اب ہارڈک پانڈیا کریز پر آئے ہیں۔

    راہول نے 48 گیندوں پر 69 رنز سکور کیے اور ان کی اننگز میں چھ چوکے اور دو چھکے شامل تھے۔

  17. بریکنگ, افغانستان کو بالآخر روہت شرما کی وکٹ مل گئی, انڈیا کا سکور: 15 اوورز میں 142/1

    afg

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    افغانستان کو بالآخر روہت شرما کی وکٹ مل گئی ہے۔ روہت شرما نے صرف 47 گیندوں پر 74 رنز بنائے تھے جس میں آٹھ چوکے اور تین چھکے شامل تھے۔

  18. روہت شرما کے راشد خان کو دو لگاتار چھکے!, انڈیا کا سکور: 14 اوورز کے اختتام پر 135/0

    rohit

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    روہت شرما نے راشد خان کے اوور میں پہلے تو سنگلز ہی لیں، لیکن پھر آخری دو گیندوں پر دو خوبصورت چھکے مار کر اس بات کو یقینی بنایا کہ انڈیا بڑے ہدف کی جانب گامزن رہے۔

  19. بریکنگ, راہول کی ایک اور نصف سنچری!, انڈیا کا سکور: 13 اوورز کے اختتام پر 119/0

    rahul

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    راہول نے آج روہت کے مقابلے میں وکٹ کو سمجھنے میں تھوڑا وقت لیا، لیکن پھر وہ بھی سپنرز اور فاسٹ بولرز دونوں کو ہی چھکے چوکے مارتے دکھائی دیے۔

    انھوں نے اپنی نصف سنچری صرف 35 گیندوں پر مکمل کی ہے۔ اس میں چار چوکے اور دو چھکے شامل تھے۔

  20. نوین الحق کا ایک اور مہنگا اوور، روہت، راہول کی سنچری شراکت مکمل, انڈیا کا سکور: 12 اوورز میں 107/0

    india

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    روہت شرما ٹی ٹوئنٹی انٹرنینشلز میں اپنی 23ویں نصف سنچری مکمل کر چکے ہیں۔ انھوں نے اپنی نصف سنچری 36 گیندوں پر مکمل کی ہے۔

    دوسری جانب نوین الحق خاصے مہنگے ثابت ہو رہے ہیں۔ انھوں نے دیگر میچوں میں عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کیا ہے، لیکن آج انھیں اپنے تین اوورز میں 40 رنز پڑ چکے ہیں۔

    ان کے تیسرے اوور میں دو چوکے اور ایک چھکا لگا، اور کل 16 رنز بنے۔