آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
ایک مندر جو تھائی لینڈ اور کمبوڈیا میں جنگ کا باعث بنا
تھائی لینڈ کے جنگی طیارے سرحد پار کمبوڈیا میں بمباری کر رہے ہیں۔ دوسری جانب کمبوڈیا پر بھی تھائی لینڈ پر حملوں کا الزام ہے۔ اس تازہ لڑائی میں اب تک تین تھائی فوجی اور سات کیمبوڈیئن سویلین ہلاک ہو چکے ہیں۔
صدر ٹرمپ پاکستان اور انڈیا کے درمیان جنگ رکوانے کے علاوہ ماضی میں تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان جنگ ختم کروانے کا دعوی بھی کر چکے ہیں اور اس سلسلے میں امن معاہدہ بھی کروایا لیکن تھائی لینڈ اور کمبوڈیا میں ایک بار پھر جنگ چھڑ گئی ہے۔
دونوں ملکوں میں سرحد پر تنازعہ 100 سال سے چل رہا ہے لیکن پچھلے کچھ برس میں ایک مندر کی وجہ سے کشیدگی اس حد تک بڑھی کہ امن معاہدے کے باوجود یہ دونوں ملک ایک دوسرے پر حملے کر رہے ہیں۔