|
شعیب نے رابطہ نہیں کیا: بورڈ
|
||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کرکٹ بورڈ کا مؤقف ہے کہ فاسٹ بالر شعیب اختر کو قربانی کا بکرا نہیں بنایا جا رہا بلکہ شعیب اختر نے اب تک کرکٹ بورڈ
سے رابطہ ہی نہیں کیا۔
ذرائع ابلاغ میں آنے والی خبروں کے مطابق شعیب اختر دعویٰ کرتے ہیں کہ وہ فٹ ہیں اور زمبابوے کے خلاف کھیل سکتے ہیں۔ ادھر پاکستان کی ٹیم کے سابق فاسٹ بالر اور کپتان عمران خان نے بھی شعیب اختر کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شعیب اختر کو بھارت میں ہونے والی سیریز میں ناکامی پر قربانی کا بکرا بنایا جا رہا ہے اور اگر وہ فٹ ہیں تو انہیں کھلانا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ اگر وہ پاکستان میں ہیں تو انہیں پاکستان میں کچھ دن پہلے قائد اعظم ٹرافی میں کھیل کر اپنی فٹنس ثابت کرنی چاہیے تھی۔ انہوں نے کہا کہ شعیب اختر نے تو بھارت جانے سے پہلے بھی کہا تھا کہ میں فٹ ہوں لیکن وہ وہاں جا کر مسلسل چار پانچ اووروں سے زیادہ نہیں کر سکے۔ شفقت نغمی نے دوبارہ کہا کہ جب تک شعیب اختر ہم سے رابطہ نہیں کرتے اور اپنی فٹنس ثابت نہیں کرتے ہم انہیں کیسے کھلا سکتے ہیں۔ عمران خان کے اس الزام کا کہ کرکٹ بورڈ شعیب اختر کو بھارت میں ہونے والی سیریز میں شکست پر قربانی کا بکرا بنا رہا ہے شفقت نغمی نے کہا کہ کرکٹ بورڈ انہیں قربانی کا بکرا کیوں بنائےگا بورڈ تو میچ جیتنا چاہتا ہے اور اگر کوئی اچھا کھلاڑی مکمل فٹ ہے تو بورڈ اسے کیوں ٹیم میں شامل نہیں کرے گا۔ |
اسی بارے میں
شعیب قربانی کا بکرا: عمران خان19 January, 2008 | کھیل
ان فٹ ہوا تو بتاؤں گا:شعیب15 January, 2008 | کھیل
شعیب اختر، عمر گل ڈراپ14 January, 2008 | کھیل
شعیب اختر کو سزا سنا دی گئی11 October, 2007 | کھیل
شعیب کو سخت سزا نہ دیں: وقار04 October, 2007 | کھیل
|
||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
|
|||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
|
|||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||