|
شعیب اختر، عمر گل ڈراپ
|
||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستانی سلیکٹرز نےفاسٹ بولر شعیب اختر اور عمر گل کو زمبابوے کےخلاف ون ڈے سیریز کے لیےٹیم میں شامل نہیں کیا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے زمبابوے کے خلاف ون ڈے سیریز میں حصہ لینے کے لیے اکیس کھلاڑی منتخب کیے ہیں جن میں شیعب اختر اور عمر گل شامل نہیں ہیں۔ چیف سلیکٹر صلاح الدین نے کہا کہ شیعب اختر اور عمر گل کو ٹیم میں شمولیت کے لیے اپنی فٹنس کا مظاہرہ کرنا پڑے گا۔ سیلکٹروں نے آل راونڈر شاہد آفریدی کو بھی اکیس کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل نہیں کیا ہے لیکن شاہد آفریدی زمبابوے کےخلاف ایک سائیڈ میچ، پیٹرن الیون کی کپتانی کریں گے اور اگر اس میچ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر پائے تو ون ڈے ٹیم میں بھی اپنی جگہ بنا سکتے ہیں۔ شعیب اختر اور عمر گل دورہ بھارت کے دوران فٹنس کے مسائل سے دوچار رہے۔ منتخب کیے جانے والے کھلاڑی: شیعب ملک (کپتان)، سلمان بٹ، شاداب کبیر، خرم منظور، محمد یوسف، یونس خان، مصباح الحق، نوید لطیف، کامران اکمل، سلمان احمد، راؤ افتخار انجم، سہیل تنویر، یاسر عرفات، منصور امجد، عبد الراؤف، جنید ضیا،وہاب ریاض، انور علی، طاہر خان اور سعید اجمل۔ |
اسی بارے میں
شعیب اور عمر پاکستان روانہ23 January, 2007 | کھیل
ووسٹرشائر کی عمر گل میں دلچسپی26 October, 2007 | کھیل
کرکٹ نہیں چھوڑ رہا: شعیب اختر13 January, 2008 | کھیل
’جھگڑا آفریدی سے ہوا تھا‘08 September, 2007 | کھیل
شعیب اختر کے خلاف سزا معطل21 August, 2007 | کھیل
میں پوری طرح فٹ ہوں:شعیب اختر14 July, 2007 | کھیل
|
||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
|
|||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
|
|||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||