|
شعیب قربانی کا بکرا: عمران خان
|
|||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
سابق کپتان اور نامور کھلاڑی عمران خان نے تیز رفتار بالر شعیب اختر کو قومی ٹیم میں شامل نہ کیے جانے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا
ہے کہ انہیں بھارت کے خلاف سیریز میں شکست کے بعد قربانی کا بکرا بنایا جا رہا ہے۔
عمران خان کا کہنا ہے کہ ’بدنیتی ہمیشہ ایک بڑا مسئلہ رہی ہے اور شکست کے بعد قربانی کے بکرے ڈھونڈنا آسان ہوتا ہے، لیکن میرا خیال ہے کہ شعیب اگر فٹ ہو تو اب بھی دوسرے بالروں سے کہیں بہتر ہے۔‘ راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے پکارے جانے والے بتیس سالہ شعیب اختر کو پاکستان کے دورے پر آئی ہوئی زمبابوے کی ٹیم کے خلاف پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کے لیے ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا۔ انہیں کہا گیا ہے کہ وہ ڈومیسٹک کرکٹ کھیل کر اپنی فٹنس کا ثبوت دیں۔ دورہ بھارت کے دوران شعیب اختر ان فٹ ہوگئے تھے جبکہ ان کی میدان سے باہر کی سرگرمیاں بھی زیر بحث رہیں، خاص طور پر بھارتی فلموں میں اداکاری ان کا ممکنہ منصوبہ جس پر یہ افوائیں پھیلیں کہ وہ کرکٹ چھوڑ رہے ہیں۔
تاہم بھارت سے واپسی پر شعیب نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ وہ کرکٹ کھیلنا چاہتے ہیں۔ ’فلموں میں تھوڑی سے دلچسپی لینے کا مطلب یہ نہیں کہ وہ کرکٹ خیر آباد کہہ رہے ہیں۔ میں زمبابوے کے خٹف کھیلنا چاہونگا اور آسٹریلیا کا مقابلہ کرنے کے لیے بھی تیار ہوں۔‘ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نسیم اشرف نے شعیب کی شوبز میں دلچسپی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا تھا کہ پچیس جنوری کو (بورڈ کی) گورننگ باڈی کی میٹنگ میں ان کے خلاف تادیبی کارروائی کرنے پر غور کیا جائے گا۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی سے بات کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ بھارت کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے دوران شعیب کے ان فٹ ہونے پر انہوں
نے بھی اس پر تنقید کی تھی لیکن اب ان کے خلاف تادیبی کارروائی کرنے کو کوئی جواز نہیں ہے۔ ’ٹیم انتظامیہ کو یہ کارروائی اسی وقت
کرنی چاہیے تھی۔‘
عمران خان کا کہنا ہے جب تک شعیب سے بہتر بالر نہیں مل جاتا اسے ٹیم میں رکھنا ہی پڑے گا۔ ’جب تک محمد آصف اور عمر گل اپنی بہترین فارم میں نہیں آ جاتے، شعیب کو (ٹیم سے) باہر نہیں رکھا جا سکتا۔‘ پاکستانی ٹیم کے کوچ جیف لاسن نے بھی شعیب اختر کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ہمارا بہترین بالر ہے اور اگر شعیب فٹ ہوا تو وہ چاہیں گے کہ وہ آسٹریلیا کے خلاف کھیلے۔ |
اسی بارے میں
ان فٹ ہوا تو بتاؤں گا:شعیب15 January, 2008 | کھیل
شعیب اختر، عمر گل ڈراپ14 January, 2008 | کھیل
شعیب اختر کو سزا سنا دی گئی11 October, 2007 | کھیل
شعیب کو سخت سزا نہ دیں: وقار04 October, 2007 | کھیل
|
|||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
|
||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
|
||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||