|
’جسمانی تھکاوٹ حقیقی مسئلہ ہے‘ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے کپتان انضمام الحق نے کہا ہے کہ آئندہ برس ہونے والے کرکٹ ورلڈ کپ سے پہلے کھلاڑیوں کو جسمانی تھکاوٹ سے بچانے کے لیئے باریاں باندھنے کے حکمتِ عملی اپنائی گئی ہے۔ انضمام نے کہا کہ ’ہمارے پاس ورلڈ کپ سے پہلے پچہتر دن ہیں اور اس دوران کچھ کھلاڑیوں کے جسمانی طور پر تھک جانے اور فٹنس جیسے مسائل کا خطرہ حقیقی ہے‘۔ ’اس وجہ سے ہم نے اپنے کھلاڑیوں کواگلے سال کے ٹورنامنٹ کے لیئے محفوظ رکھنے کے لیئے باریاں باندھنے کی پالیسی اپنانے کا فیصلہ کیا ہے‘۔ پاکستان ٹیم انڈیا میں چیمپئنز ٹرافی سے پہلے انگلینڈ کے ساتھ چار ٹیسٹ اور پانچ ایک روزہ میچ کھیلے گی۔ اس کے بعد وہ پاکستان ہی میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کھیلے گی اس کے بعد جنوبی افریقہ میں ٹیسٹ سیریز کے لیئے روانہ ہو جائے گا۔ انضمام نے کہا کہ پچھلے چھ ماہ میں لڑکوں کا شیڈول انتہائی مصروف رہا ہے اور انہوں نے بہت سفر کیا ہے۔ | اسی بارے میں بدلہ چکانے نہیں جارہے: انضمام15 April, 2006 | کھیل ورلڈ کپ کی تیاری کا وقت 08 April, 2006 | کھیل پاکستان کی ٹیسٹ سیریز میں فتح05 April, 2006 | کھیل بالروں کوکریڈٹ جاتا ہے: انضمام 05 April, 2006 | کھیل میچ ڈرا کرنا آسان نہ تھا، انضمام 31 March, 2006 | کھیل ٹیم کا اعلان، آفریدی شامل نہیں14 February, 2006 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||