BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Friday, 31 March, 2006, 00:00 GMT 05:00 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
میچ ڈرا کرنا آسان نہ تھا، انضمام
 

 
 
انضمام اور شعیب ملک
انضمام الحق نے شعیب ملک کی اننگز کی بہت تعریف کی ہے
پاکستانی کپتان انضمام الحق کے خیال میں پہلی اننگز میں صرف176 رنز پر آؤٹ ہونے کے بعد ان کے لیئے میچ ڈرا کرنا آسان نہ تھا لیکن شعیب ملک اور فیصل اقبال کی باہمت بیٹنگ کے نتیجے میں یہ ممکن ہوسکا۔

کولمبو میچ تصویروں میں

انضمام الحق کے مطابق چوتھی اننگز کا اپنا دباؤ ہوتا ہے اور پھر رنز کا ہدف بھی بڑا تھا اس صورتحال میں دوسری اننگز کی کارکردگی غیرمعمولی رہی۔

پاکستانی کپتان کا کہنا ہے کہ وکٹ پر گیند نیچے رہ رہی تھی۔ انہوں نے شعیب ملک اور فیصل اقبال کو صرف یہ ہدایت کی تھی کہ وکٹ پر ٹھہرنا ہے۔ انہیں خوشی ہے کہ ان دونوں نے اس پر عمل کیا۔ کھانے کے وقفے پر جب وکٹ نہیں گری تو انہیں یقین ہو چلا تھا کہ ان کی ٹیم اس میچ کو ڈرا کرجائے گی۔

انضمام الحق نوجوان شعیب ملک کی صلاحیتوں کے ہمیشہ سے معترف رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اس نوجوان نے شدید گرم موسم میں جس اعتماد سے آٹھ گھنٹے بیٹنگ کی وہ قابل تعریف ہے۔

انضمام الحق کے مطابق شعیب ملک بنیادی طور پر اوپنر نہیں تھا لیکن ٹیم کے مفاد میں اس نے اوپننگ کی اور اب اس کی بیٹنگ میں پختگی آتی جارہی ہے جو ٹیم کے لیئے خوش آئند بات ہے۔

انضمام الحق کا کہنا ہے کولمبو ٹیسٹ میں پاکستانی ٹیم کی مجموعی کارکردگی سے وہ مطمئن ہیں۔

انضمام اور سنگاکارا
میچ کے اختتام پر انضمام سری لنکا کے وکٹ کیپر کمارا سنگاکارا کے ساتھ

ٹیم میں محمد یوسف کی ممکنہ واپسی اور ان کا مقابلہ فیصل اقبال کے ساتھ ہونے کے بارے میں سوال پر انضمام الحق کا کہنا ہے کہ محمد یوسف بلاشبہ ورلڈ کلاس بیٹسمین ہیں۔ جہاں تک فیصل اقبال کی کارکردگی کا تعلق ہے تو اس سے یہ پتہ چلتا ہےکہ ٹیم میں مسابقت کا جذبہ ہے اور مقابلے کی فضا ہے۔

شعیب ملک کا اپنی148 رنز کی شاندار اننگز پر کہنا ہے کہ یہ ان کے انہماک کے ساتھ ساتھ کپتان کی ہدایت کا نتیجہ بھی ہے جن کا کہنا تھا کہ وہ پورے دن کھیلنے کے بارے میں سوچنے کے بجائے ہر سیشن کو ذہن میں رکھ کر بیٹنگ کریں۔ انہیں خوشی ہے کہ ان کی بیٹنگ ٹیم کے کام آئی۔

شعیب ملک کہتے ہیں کہ انہوں نے بیٹنگ پر ضرور توجہ رکھی ہے لیکن اپنی بولنگ سے غافل نہیں ہوئے ہیں۔

شعیب ملک کہتے ہیں کہ خود پر دباؤ طاری کرنے سے پرفارمنس مزید خراب ہوتی چلی جاتی ہے۔ انہیں یقین تھا کہ وہ ایک بڑی اننگز سے اعتماد بحال کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔

 
 
پلیئر آف دی ڈے
جس پہ شک ہے وہ سرعام ہاتھ دکھا گیا: اشعر رحمان
 
 
شعیب ملکغلط ایکشن کا مسئلہ
شعیب کا کہنا ہے کہ ان کی کہنی میں مسئلہ ہے
 
 
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد