BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Friday, 17 February, 2006, 15:41 GMT 20:41 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
’شعیب کی شمولیت نا ممکن‘
 

 
 
شعیب اختر
شعیب کے ٹخنے پر باریک ہڈی فیبولا پر دباؤ ہے
پاکستان ٹیم کے فاسٹ بالر شعیب اختر کا جمعہ کے روز پانچ ماہر ڈاکٹروں نے معائنہ کیا اور جس کے بعد ان کے سری لنکا کے دورے سے آؤٹ ہونے کی خبر پر مہر ثبت ہو گئی۔

ان پانچ ڈاکٹرز میں سے ایک ڈاکٹر میثاق رضوی کا کہنا ہے کہ کھیلنا تو کیا شعیب اختر کو چھ ہفتے کے لیے چلنے پھرنے میں بھی مکمل احتیاط برتنی پڑے گی۔

ڈاکٹر میثاق نے کے مطابق شعیب اپنے جسم کے اوپری حصے کی ورزش تو کر سکتے ہیں لیکن انہیں اپنے پاؤں پر بوجھ ڈالنے کی ہر گز اجازت نہیں۔

شعیب اختر کے بون سکین اور ایم آر آئی سکین کی رپورٹس دیکھ کر ڈاکٹروں نے طے کیا کہ شعیب کے ٹخنے پر باریک ہڈی فیبولا پر دباؤ ہے اگرچہ ہڈی ٹوٹی نہیں ہے لیکن یہ دباؤ بھی کافی خطرناک ہے اس لیے شعیب اختر کو چھ ہفتے کے لیے مکمل آرام تجویز کیا گیا ہے۔

 ان پانچ ڈاکٹرز میں سے ایک ڈاکٹر میثاق رضوی کا کہنا ہے کہ کھیلنا تو کیا شعیب اختر کو چھ ہفتے کے لیے چلنے پھرنے میں بھی مکمل احتیاط برتنی پڑے گی۔
 

ڈاکٹر میثاق رضوی کے بقول اگر شعیب اختر نے ڈاکٹرز کی ہدایات پر پوری طرح عمل نہیں کیا تو چھ ہفتے کے اس وقت میں اضافہ بھی ہو سکتا ہے اس لیے شعیب کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کم چلیں پھریں۔ ڈاکٹر میثاق نے بتایا کہ شعیب کے گھٹنے میں بھی درد ہے اور اس درد کی وجہ ڈھونڈنے کے لیے ان کے مزید ایکس ریز کروائے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر گھٹنے کی تکلیف زیادہ ہوئی تو شعیب کو علاج کے لیئے بیرون ملک بھی بھجوایا جا سکتا ہے۔

اس سے یہ بات تو طے ہو گئی ہے کہ مارچ کے دوسرے ہفتے سے شروع ہونے والے سری لنکا کے دورے میں شعیب اختر کی شمولیت نا ممکن ہے جس سے یقیناً اس تیز رفتار بالر کے شائقین کو مایوسی ہو گی۔

 
 
شعیب بہت تیز ہے
آج تک اتنی تیز گیندیں نہیں کھیلیں: دھونی
 
 
شعیب اخترشعیب مشکوک
اختر کی کراچی ٹیسٹ میں شمولیت مشکوک
 
 
اسی بارے میں
شیعب کی فٹنس مشکوک
26 January, 2006 | کھیل
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد