|
شعیب اختر پھر ان فٹ ہوگئے | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان انضمام الحق نے کہا ہے کہ تیز بالر شعیب اختر ہفتے کو بھارت کے خلاف کھیلے جانے والے دوسرے اور تیسرے ون ڈے میچ میں نہیں کھیلیں گے۔ شعیب کو راوالپنڈی کے ون ڈے کی ٹیم میں شامل نہ کرنے کا فیصلہ فزیو کی سفارش پر کیا گیا ہے جنہوں نے کہا تھا کہ اگر شعیب ٹخنے کی تکلیف کے ساتھ بالنگ کرتے رہے تو ان کے لئے اگلے میچوں میں کھیلنا اور مشکل ہو جائے گا۔ راولپنڈی میں ہفتے کو کھیلے جانے والے دوسرے ون ڈے سے ایک روز قبل ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انضمام نے کہا کہ اس بات کا بھی امکان ہے کہ شعیب اختر تیرہ فروری کو لاہور میں کھیلے جانے والے تیسرے میچ میں بھی نہ کھیل سکیں۔ تیسرے میچ کے بعد پاکستانی فزیو شعیب کے ٹخنے کے معائنے کے بعد یہ فیصلہ کریں گے کہ کیا انہیں چوتھے میچ میں کھیلنے دیا جائے یا نہیں۔ | اسی بارے میں شعیب اختر کی واپسی08 February, 2006 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||