|
شعیب اختر ون ڈے سیریز سے باہر | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
فاسٹ بولر شعیب اختر ٹخنے کی تکلیف سے چھٹکارہ پانے میں ناکامی کے بعد بھارت کے خلاف ون ڈے سیریز کے بقیہ تین میچز بھی نہیں کھیل سکیں گے۔ ڈاکٹرز نے انہیں چار سے چھ ہفتے آرام کا مشورہ دیا ہے۔ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان انضمام الحق نے اتوار کو قذافی اسٹیڈیم میں پریکٹس کے بعد صحافیوں کو بتایا کہ نیٹ میں دو دن بولنگ کرتے ہوئے شعیب اختر کو ٹخنے میں پھر تکلیف ہوئی ہے جس کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ موجودہ سیریز کے بقیہ تین میچوں میں بھی انہیں نہ کھلایا جائے۔ انضمام الحق کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز نے شعیب اختر کو ایک ماہ آرام کے لیئے کہا ہے۔شعیب اختر کی جگہ متبادل کھلاڑی کے لئے سلیکشن کمیٹی سے درخواست کی گئی ہے تاہم لاہور کے ون ڈے میں پاکستانی ٹیم پندرہ کھلاڑیوں میں سے منتخب کی جائے گی۔ انضمام الحق کا کہنا ہے کہ شعیب اختر اسٹرائیک بولر ہے اگر وہ ٹیم میں ہوتے تو اچھا ہوتا لیکن ان کے بغیر بھی ٹیم کھیلتی رہی ہے اور نوجوان بولرز اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے رہے ہیں۔ شعیب اختر نے انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں سترہ وکٹیں حاصل کرکے پاکستان کی جیت میں اہم کردار ادا کیا تھا لیکن بھارت کے خلاف تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں وہ وکٹوں کے حصول کے معاملے میں خوش قسمت ثابت نہیں ہوئے البتہ ان کی تیز رفتار گیندیں بھارتی بیٹسمینوں کے لئے مسئلہ بنی رہیں۔ اس دوران ان کے بولنگ ایکشن کے بارے میں بھارتی کوچ گریگ چیپل کا بیان | اسی بارے میں انضمام کی ضرورت ہے: شعیب21 December, 2005 | کھیل شعیب اختر کا نیا روپ04 December, 2005 | کھیل شعیب اختر پھر ان فٹ ہوگئے10 February, 2006 | کھیل شعیب اختر کی واپسی08 February, 2006 | کھیل ’شیعب اختر کا ایکشن ٹھیک ہے‘03 February, 2006 | کھیل ’شعیب بلاشبہ بہت تیز بالر ہے‘24 January, 2006 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||