|
بھارت: کرکٹ دورے خطرے میں | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
گریگ چیپل کے بھارتی کرکٹ ٹیم کے نئے کوچ بننے کے ساتھ بھارت کے اگلے دو دوروں کو خطرہ لاحق ہو گیا ہے۔ بھارت نے سری لنکا اور زمبابوے میں سی فریقی ٹورنامنٹوں میں شرکت کے لیے جانا تھا لیکن ابھی تک یہ واضح نہیں ہو سکا ہے کہ کیا یہ دورے ہوں گے یا نہیں۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے آٹھ جولائی سے سری لنکا کا دورہ شروع کرنا تھا لیکن ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ اس دورے کے لیے ٹیم منتخب کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکی ہے۔ ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی کنٹریکٹ پر دستخط کرنے کے لیے تیار نہیں ہیں جبکہ ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ معاہدے پر دستخط کے لیے بضد ہے۔ ابھی تک صرف تین کھلاڑیوں جن میں شیونارائن چندرپال، ڈیرن پاول اور دنیش رامدن نے صرف اس معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ اسی طرح بھارت نے زمبابوے میں ہونے والے سہ فریقی ٹورنامنٹ میں حصہ لینا کے لیے جانا تھا لیکن نیوزی لینڈ کی ٹیم زمبابوے میں کھیلنے کے لیے تیار نہیں ہے۔ نیوزی لینڈ کی حکومت زمبابوے کے حکمران رابرٹ موگابے کی پالیسوں کے خلاف احتجاجاً اپنی کرکٹ ٹیم کو زمبابوے بھیجنے کا ارادہ نہیں رکھتی۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||