|
بھارتی کوچ کے لیے بڑے نام | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارتی کرکٹ حکام نے جان رائٹ کی جگہ ٹیم نے نئے کوچ کے انتخاب کے لیے ایک چھ رکنی پینل ترتیب دیا ہے جو نئے کوچ کے لیے اپنی سفارشات دے گا۔ پینل میں بورڈ کے موجودہ اور سابق صدر اور سیکریٹری جگموہن ڈالمیا اور کے ایس نائر کے ساتھ تین سابق ٹیسٹ کرکٹرز بھی شامل ہیں جن میں سنیل گواسکر، روی شاستری اور وینکٹ راگھون شامل ہیں۔ بھارتی ٹیم کی کوچنگ کے لیے چار سابق آسٹریلوی کرکٹرز گریگ چیپل، ڈین جونز، ٹوم موڈی اور ڈیو واٹمور امیدوار ہیں۔ بھارتی ٹیم کو اب اگست تک کوئی بین الاقوامی سیریز نہیں کھیلنی اور بورڈ کے سیکریٹری کے ایس نائر کے مطابق جولائی تک کوچ کے تقرر کا حتمی فیصلہ ہوجائے گا۔ خیال ہے کہ ٹام موڈی کو انڈیا کے سابق کوچ جان رائٹ کی حمایت حاصل ہے۔ جان رائٹ کا انڈیا کی ٹیم کے ساتھ انڈیا پاکستان کرکٹ سیریز کے بعد بحثیت کوچ معاہدہ ختم ہو گیا تھا۔ تاہم 39 سالہ سابق کھلاڑی کے سری لنکا کا کوچ بننے کے متعلق بھی کہا جا رہا ہے۔ گریگ چیپل نے چار سال پہلے بھی انڈیا کا کوچ بننے کی کوشش کی تھی لیکن اس وقت یہ معاہدہ جان رائٹ کو مل گیا تھا۔ تاہم ڈین جونز کا خیال ہے کہ وہ انڈین ٹیم کو سمجھتے ہیں اور اس کی سب صلاحیتوں کو بروئے کار لا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ’میں 58 مرتبہ انڈیا گیا ہوں اور ملک اور عوام دونوں ہی سے محضوظ ہوتا ہوں، اس لیے میں نے ہاتھ اٹھائے ہوئے ہیں۔ میں اس میں دلچسپی رکھتا ہوں‘۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||