کرکٹ ورلڈ کپ 2019: بابر اعظم کپتان اور کوچ کی طرف سے دی گئی ذمہ داری نبھانے کے لیے پرعزم

،تصویر کا ذریعہGetty Images
- مصنف, عبدالرشید شکور
- عہدہ, بی بی سی اردو ڈاٹ کام، برسٹل
بابر اعظم وہ بلے باز ہیں جو اس وقت تینوں فارمیٹس میں پاکستانی بیٹنگ لائن کا محور ہیں۔
خاص کر محدود اوورز کی کرکٹ میں ٹیم کی بہتر کارکردگی کا انحصار ان کی بیٹنگ پر بہت زیادہ رہتا ہے۔
بابراعظم پچھلے تین برسوں سے ون ڈاؤن کی اہم پوزیشن پر کھیلتے ہوئے غیرمعمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے آئے ہیں۔ اس کے باوجود ناقدین ان کے کھیلنے کے انداز پر تنقید کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ وہ اپنے لیے کھیلتے ہیں۔
بابر اعظم اس تاثر کو غلط قرار دیتے ہوئے کہتے ہیں کہ کپتان اور کوچ کی طرف سے جو بھی رول انہیں دیا جاتا ہے وہ اسے نبھاتے ہیں۔
مزید پڑھیے
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
’یہ سوچنا اور کہنا بالکل غلط ہے کہ میں اپنے لیے کھیلتا ہوں۔ سچ تو یہ ہے کہ میں ٹیم کے لیے کھیلتا ہوں۔ میرے بارے میں سوشل میڈیا پر جو بھی تبصرے کیے جاتے ہیں وہ میں نہیں دیکھتا اور نہ ہی میں سوشل میڈیا زیادہ استعمال کرتا ہوں۔ میری توجہ صرف اپنی کرکٹ پر رہتی ہے۔‘
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
X پوسٹ کا اختتام
بابر اعظم کو یہ بات اچھی طرح معلوم ہے کہ پاکستانی بیٹنگ لائن میں ان کی اہمیت کتنی زیادہ ہے۔
’میں اپنی کرکٹ سے بہت لطف اندوز ہو رہا ہوں لیکن ساتھ ساتھ مجھ پر بڑی ذمہ داری بھی ہے، پریشر یقیناً ہوتا ہے۔ کیونکہ ٹیم میرے اردگرد کھیلتی ہے لہذا میری کوشش ہوتی ہے کہ میں زیادہ دیر وکٹ پر رہوں تاکہ ٹیم کو فائدہ پہنچے۔`
بابر اعظم سے اکثر پوچھا جاتا ہے کہ ان کی مستقل مزاج کارکردگی کا راز کیا ہے۔
جواب میں وہ کہتے ہیں ’خود اعتمادی۔‘
بابر اعظم جب جلد آؤٹ ہوجائیں تو اس کا براہ راست اثر ٹیم پر پڑتا ہے لیکن ایک ناکام اننگز کھیلنے کے بعد وہ اپنے ساتھ کیا سلوک روا رکھتے ہیں؟
’میں جس میچ میں جلدی آؤٹ ہو جاؤں تو خود کو بہت کوستا بھی ہوں اور خود کو بہت کچھ سناتا بھی ہوں کہ میرے آؤٹ ہو جانے سے ٹیم بڑا اسکور نہیں کر سکی۔ ظاہر ہے جلد آؤٹ ہونے پر مجھے غصہ آتا ہے۔‘










