بابر اعظم اور زینب عباس کی سوشل میڈیا پر تکرار: ’سوچ سمجھ کر بات کرو اور اپنی حد میں رہو!‘

،تصویر کا ذریعہAFP
پاکستان کے نوجوان بیٹسمین بابر اعظم نے نیوزی لینڈ کے خلاف دبئی میں جاری دوسرے ٹیسٹ کے دوسرے روز اپنی پہلی ٹیسٹ سنچری مکمل کر لی جس کے بعد سے سوشل میڈیا پر ان کا نام ٹرینڈ ہونے لگا اور شائقین کرکٹ نے انھیں ٹوئٹر پر مبارک باد دی۔
لیکن جب نجی ٹی وی سے منسلک سپورٹس صحافی زینب عباس نے بابر اعظم کی سنچری پر انھیں مبارکباد کی ٹویٹ کی تو وہ غالباً بابر کو پسند نہ آئی اور انھوں نے زینب عباس کو سخت جواب دیا۔
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
X پوسٹ کا اختتام, 1
زینب عباس نے اپنی ٹویٹ میں بابر کو سنچری بنانے پر شاباشی دی اور اس پر لکھا کہ 'مجھے بڑا اچھا لگا جب باقی کھلاڑی مکی آرتھر (کوچ) کو ان کے 'بیٹے' کی سنچری پر مبارک باد دینے لگے۔'
اس پر بابر اعظم نے جواباً لکھا: 'سوچ سمجھ کر بات کرو اور اپنی حد میں رہو!'۔
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
X پوسٹ کا اختتام, 2
بس پھر کیا تھا، بابر اعظم کی اس ٹویٹ کے بعد جو شائقین کرکٹ بابر کی سنچری پر انھیں داد دے رہے تھے وہ بھی زینب عباس اور بابر کے درمیان ہونے والی ٹویٹس پر تبصرہ کرنا شروع ہو گئے۔
اویس صدیقی نے اس پر پوچھا کہ 'بابر اعظم، اتنا سنجیدہ کیوں ہو گئے بھائی'
ایک اور صارف حمزہ خان نے اس نوک جھونک پر مزے لیتے ہوئے کہا کہ 'بہت شکریہ بابر اعظم، آپ کی وجہ سے میرا بہت بور گزرنے والا اتوار کا دن اچھا ہو گیا۔'
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
X پوسٹ کا اختتام, 3
صارف نوید ندیم نے اس پورے سلسلے کے پس منظر کے بارے میں تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ گذشتہ دو سالوں سے جب بابر اعظم نے ٹیسٹ کرکٹ میں اچھی کارکردگی نہیں دکھائی تھی تو لوگ انھیں کوچ مکی آرتھر کا لاڈلا کہتے تھے لیکن جب آج زینب عباس نے وہی بات دہرائی تو بابر ناراض ہو گئے۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
X پوسٹ کا اختتام, 4
واضح رہے کہ ایک روزہ کرکٹ میں آٹھ سنچریاں کرنے والے اورٹی ٹوئنٹی میں عالمی نمبر ایک بیٹسمین بابر اعظم کی اب تک کی ٹیسٹ کرکٹ میں کارکردگی اتنی خاطر خواہ نہیں رہی ہے لیکن سال 2018 میں انھیں نے واضح بہتری لائی ہے۔
گذشتہ سال تک بابر اعظم کی بیٹنگ اوسط ٹیسٹ کرکٹ میں صرف 24 رنز تھی لیکن اس سال کھیلے گئے چھ میچوں میں انھوں نے چار نصف سنچریاں بنائیں جن میں سے آسٹریلیا کے خلاف 99 رنز شامل ہیں اور پھر رواں میچ میں انھوں نے اپنی پہلی سنچری بھی سکور کر لی۔ اس سال کھیلے گئے میچوں میں اب تک ان کی اوسط 60 رنز سے اوپر ہے۔
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
X پوسٹ کا اختتام, 5
لیکن چند پاکستانی کرکٹ شائقین نے بابر کے رد عمل پر ناراضگی کا اظہار کیا۔ صارف فصیح الدین نے ٹیم انتظامیہ کے کردار پر سوال اٹھایا اور پوچھا کہ وہ کہاں ہیں اور کوئی کھلاڑی ایک ٹیسٹ میچ کے دوران سوشل میڈیا کیسے استعمال کر سکتا ہے۔
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
X پوسٹ کا اختتام, 6
ایک اور صارف میف نے بابر کی اس ٹویٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ انھوں نے دکھا دیا کہ خواتین بھلے سے کتنے ہی ترقی کر لیں، مرد ان کو سنجیدہ نہیں لیں گے اور نہ عزت کریں گے نہ ان کو سمجھنے کی کوشش کریں گے۔
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
X پوسٹ کا اختتام, 7
صارف عاشر جاوید نے معاملہ تھوڑا رفع دفعہ کرانے کی کوشش کی اور لکھا کہ یہ واضح ہے کہ بابر اعظم نے زینب عباس کی ٹویٹ کو غلط سمجھا لیکن کئی لوگ ہیں جو اس قسم کی بات پر ناراض ہو جاتے ہیں۔
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
X پوسٹ کا اختتام, 8

،تصویر کا ذریعہAFP