بابر اعظم پہلی بار دس بہترین بلے بازوں میں شامل

بابر اعظم

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنبابر اعظم نے آسٹریلیا کے خلاف ایڈیلیڈ میں کھیلے جانے والے پانچویں ایک روزہ میچ میں سنچری سکور کی تھی

پاکستان کے نوجوان بلے باز بابر اعظم پہلی بار آئی سی سی کے ون ڈے بیٹسمینوں کی درجہ بندی میں دسویں نمبر پر آ گئے ہیں جبکہ کوئی بھی پاکستانی ابتدائی دس بولروں میں جگہ بنانے میں کامیاب نہیں ہو سکا ہے۔

جمعے کو آئی سی سی کی جانب سے جاری ہونے والی ون ڈے رینکنگ کے مطابق بابر اعظم 733 پوائنٹس کے ساتھ دسویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

اس درجہ بندی میں آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر 880 پوائنٹس کے ساتھ پہلے، جنوبی افریقہ کے اے بی ڈویلیئرز 861 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے جب کہ انڈیا کی ٹیم کے کپتان ویراٹ کوہلی 852 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔

ون ڈے کرکٹ میں ٹیموں کی درجہ بندی میں آسٹریلیا 120 پوائنٹس کے ساتھ پہلے، جنوبی افریقہ 116 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور انڈیا کی ٹیم 112 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

آئی سی سی کے مطابق ایک روزہ میچوں میں کھلاڑیوں کی رینکنگ کچھ یوں ہے۔

آئی سی سی ون ڈے ٹیموں کی درجہ بندی: