|
حماس اہلکار آٹھ لاکھ ڈالر سمیت گرفتار | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
فلسطینی پولیس نےغزہ کی سرحد پر حماس کے ایک اہلکار کو آٹھ لاکھ امریکی ڈالروں کے ساتھ گرفتار کر لیا ہے۔ حماس کا اہلکار آٹھ لاکھ ڈالر لے کر مصر کے ساتھ ملنے والی غزہ کی سرحد سے واپس فلسطین آ رہا تھا۔ فلسطین کی حکومت کا کہنا ہے کہ امریکہ کی طرف سے حماس کی حکومت پر پابندیوں کے بعد بینک کے ذریعے ٹرانسفر کرنا مشکل ہو چکا ہے۔ نامہ نگاروں کا کہنا ہے کہ اس واقعے سے فلسطین اتھارٹی کی مالی پریشانیوں کا اندازہ ہوتا ہے۔ حماس کی انتخابات میں جیت کے بعد اسرائیل نے فلسطینی اتھارٹی کو ٹیکسوں کی مدد سے ملنے والی رقم روک دی ہے ۔ اس کے علاوہ امریکہ اور یورپی یونین نے بھی حماس کی امداد روک رکھی ہے۔ امریکہ اور یورپی یونین کا مطالبہ ہے کہ حماس اسرائیل کے وجود کو تسلیم کرے اور پر تشدد کارروائیوں ختم کرنے کا اعلان کرے۔ حماس کے اہلکار کی گرفتاری کی خبر سن کرحماس کے کئی اسلحہ بردار لوگ موقعہ پر پہنچ گئے۔ غزہ کی سرحد پر یورپی یونین مبصر کے مطابق گرفتار ہونے والا شخص سمیع ابو زوہیری ہے جو حماس کا ترجمان ہے۔ فلسطینی اتھارٹی کی حدود میں آنے والے ہر شخص پر لازم ہے کہ اگر اس کے پاس دو ہزار ڈالر سے زیادہ رقم ہو تو وہ اس کے بارے میں حکام کو بتائے۔ یورپی یونین مبصر کے مطابق سمیع ابو زوہیری نے رقم کو ڈیکلیئر نہیں کیا اور جب پولیس کو اس کا علم ہوا تو انہیں گرفتار کر لیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق سمیع ابوزوہیری قطر سے فلسطین واپس آ رہے تھے۔امریکہ اور پورپی یونین کی طرف سے فلسطینی اتھارٹی کی امداد بند ہونے کےبعد قطر ان عرب ملکوں میں شامل ہے جنہوں نے فلسطینی اتھارٹی کی مالی مدد کا اعلان کیا تھا۔ | اسی بارے میں فلسطینی دھڑوں کے بیچ مسلح جھڑپیں19 May, 2006 | آس پاس فلسطینیوں کے لیے عبوری امداد09 May, 2006 | آس پاس تنخواہوں کے بحران کے حل کی امید02 May, 2006 | آس پاس غزہ پولیس کا پرتشدد مظاہرہ15 April, 2006 | آس پاس فلسطین کی مالی مدد کریں گے: روس15 April, 2006 | آس پاس ’فلسطین میں بحران پیدا ہونے کا خدشہ‘19 April, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||