|
تنخواہوں کے بحران کے حل کی امید | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
مالی بحران کا شکار حماس حکومت عرب لیگ کی جانب سے دی جانے والی امدادی رقوم کو براہِ راست سرکاری ملازمین کو منتقل کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ عرب لیگ کی امداد کو براہِ راست ملازمین کے اکاؤنٹ میں منتقل کرنے کا فیصلہ بنکوں کو حماس کے ساتھ کاروبار نہ کرنے کی امریکی دھمکی کو بے اثر کرنے کے لیئے کیا گیا ہے۔ عرب لیگ کی جانب سے دیئےگئے فنڈ کی مدد سے دی جانے والی تنخواہیں تاحال ملازمین کو نہیں مل سکی ہیں کیونکہ حکام تنخواہوں کی ادائیگی کی صورت میں امریکی ردعمل سے خوفزدہ ہیں۔ فلسطینی حکام نے خبر رساں ادارے رائٹرز کو بتایا ہے کہ حماس حکومت کی وزارتِ خزانہ نے عرب لیگ کو حکومتی ملازمین کے نام اور ان کے بنک اکاؤنٹوں کی تفصیلات فراہم کر دی ہیں۔ فلسطینی وزیرِاعظم اسماعیل ہنیہ کا کہنا ہے کہ’ میں یہ کہہ سکتا ہوں کہ ہم جلد ہی مالی بحران سے نکل آئیں گے‘۔ امریکہ اور یورپی یونین نے اسرائیل کی تباہی کی کال واپس نہ لینے پر حماس حکومت کی مالی امداد منجمد کر دی تھی اور اس کے نتیجے میں متعدد فلسطینی ملازمین کو مارچ کے مہینے سے تنخواہ نہیں دی گئی ہے۔ فلسطینی انتظامیہ کے قریباً ایک لاکھ پینسٹھ ہزار ملازمین ہیں اور فلسطینی انتظامیہ ماہانہ ایک سو سولہ ملین ڈالر تنخواہوں کی مد میں ادا کرتی ہے۔ اقوامِ متحدہ کے ایک جائزے کے مطابق فلسطین کی ایک چوتھائی آبادی کی گزر بسر سرکاری تنخواہوں پر ہوتی ہے۔ | اسی بارے میں ’سعدات کے خلاف قتل کا مقدمہ نہیں‘27 April, 2006 | آس پاس حماس، الفتح کے درمیان صلح23 April, 2006 | آس پاس ’حماس القاعدہ سے بالکل مختلف ہے‘ 23 April, 2006 | آس پاس ’فلسطین میں بحران پیدا ہونے کا خدشہ‘19 April, 2006 | آس پاس اسرائیل: ’حماس پر حملہ نہیں کریگا‘ 18 April, 2006 | آس پاس فلسطین کی مالی مدد کریں گے: روس15 April, 2006 | آس پاس غزہ پولیس کا پرتشدد مظاہرہ15 April, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||