|
دیر پولیس موبائل پر حملہ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
صوبہ سرحد کے ضلع دیر پائین میں حکام کا کہنا ہے کہ پولیس موبائل پر ریموٹ کنٹرول بم حملے میں اے ایس آئی سمیت پانچ پولیس اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔ مقامی لوگ اس واقعہ کو لال مسجد کے خلاف جاری کارروائی کا ردعمل قراردے رہے ہیں۔ ادھر شمالی ضلع بٹہ گرام میں بھی لال مسجد میں جاری آپریشن کے خلاف لوگوں نے سڑکوں پر نکل کر شاہراہ ریشم بند کردی ہے۔ دیر سے ملنے والی اطلاعات میں پولیس نے بتایا کہ یہ واقعہ منگل کی صبح اس وقت پیش آیا جب پولیس کی ایک موبائل ٹیم معمول کے گشت پر تھی کہ تورمنگ کے علاقے میں سڑک کے کنارے نصب ایک ریموٹ کنٹرول بم پھٹنے سے پانچ پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔ زخمیوں میں اے ایس آئی طاہر خان بھی شامل ہیں جن کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔ زخمیوں کو تیمرگرہ ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ دریں اثناء شمالی ضلع بٹاگرام سے اطلاعات ہیں کہ وہاں مقامی لوگوں نے لال مسجد کے خلاف جاری آپریشن کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے اور شاہراہ ریشم بند کردیا ہے۔ مقامی صحافی احسان داوڑ نے بتایا کہ صبح دس بجے کے قریب سینکڑوں کے تعداد میں لوگ اچانک شاہراہ ریشم پر اکھٹے ہوگئے اورسڑک بند کرکے حکومت کے خلاف نعرہ بازی کی۔ ان کا کہنا ہے لوگ مطالبہ کررہے ہیں کہ لال مسجد اور جامع حفصہ کے خلاف جاری کاروائی فوری طورپر بند کی جائے اور گرفتارشدگان کو رہا کیاجائے۔ احسان داوڑ نے مزید بتایا کہ بعض علاقوں میں غیر سرکاری تنظیموں کے دفاتر پر فائرنگ کے واقعات ہوئے ہیں تاہم کسی کی ہلاک یا زخمی ہونے کی اطلاعات نہیں۔ انہوں نے بتایا کہ بٹاگرام کے اردگرد پہاڑوں پر بھی کچھ لوگ جمع ہوئے ہیں جو بھاری ہتھیاروں سے لیس ہیں اور وہاں پر مورچے بنارہے ہیں۔ | اسی بارے میں دیر: تودہ گرنے سے پانچ ہلاک21 March, 2007 | پاکستان لوئیر دیر میں بھی شیو پر پابندی08 March, 2007 | پاکستان مہاجرین کی منتقلی کے فیصلے پر ردِعمل29 May, 2007 | پاکستان دیر: ’جبری جہاد‘ مخالفت پر دھمکیاں01 June, 2007 | پاکستان پشاور: ڈائریکٹر اطلاعات قتل05 June, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||