BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Monday, 21 May, 2007, 09:54 GMT 14:54 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
لال مسجد کشیدگی کا ایک دور
 

 
 
رات بھر مسجد کے طلبا بھی پہرا دیتے رہے
پاکستان کے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں حکومت اور لال مسجد کے درمیان کشیدگی کا ایک اور راونڈ کسی کارروائی کے نہ ہونے کی صورت میں پیر کی صبح ختم ہوگیا۔ تاہم یہ کسی صورت بھی آخری دور نہیں تھا۔

مقامی انتظامیہ نے پیر کی صبح مسجد کو جانے والے تمام راستے کھول دیئے۔ قریبی پولیس سٹیشن پر تعینات اضافی نفری اور رینجرز کو بھی وہاں سے ہٹا دیا گیا ہے۔ تاہم مسجد کے طلبہ سامنے کی ایک سڑک پر اپنا قبضہ قائم رکھے ہوئے ہیں۔

حالیہ کشیدگی کی اصل وجہ حکومت کی جانب سے اس تمام صورتحال میں ملے جلے اشارے دینا تھا۔ ایک جانب تو اضافی نفری کی آمد نے کارروائی کے خدشات کو تقویت دی تو دوسری جانب وفاقی اہلکاروں کے بیانات میں بھی ماضی کے برعکس زیادہ سخت دکھائی دیئے۔

مسجد کو جانے والے تمام راستوں کی ناکہ بندی اب تک کی کشیدگی میں پہلی مرتبہ دیکھنے کو ملی۔ اس سے قبل اس طرح کی کارروائی پولیس کی جانب سے نہیں دیکھی گئی تھی۔

ذرائع ابلاغ کا کردار
 اس سارے تناؤ میں کچھ ’دوش‘ یقیناً قومی میڈیا کا بھی ہے خصوصاً الیکٹرانک چینلز کا۔ اضافی پولیس کی آمد کی خبر سے لے کر سڑکوں کی بندش جیسی خبروں کو تمام دن ایسے نشر کیا کہ حکومت کی جانب سے کارروائی آئی کہ آئی ہی لگی۔
 

تو آخر اس سارے تناو کو پیدا کرنے کی ضرورت کیوں محسوس کی گئی؟ اگر حکومت اس کے ذریعے لال مسجد انتظامیہ پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کر رہی تھی تاکہ وہ باقی ماندہ دو پولیس اہلکاروں کو بھی رہا کر دے تو اسے یہ مقصد یقینا حاصل نہیں ہوا۔

حکومت نے اس مرتبہ اس کشیدگی کے خاتمے کے لیے مذاکرات کی بھی کوئی کوشش نہیں کی۔ مسجد انتظامیہ اور حکومت کے درمیان گزشتہ جمعے کو چار پولیس اہلکاروں کو یرغمال بنائے جانے کے بعد سے کوئی رابطہ نہیں ہوا ہے۔

اس رویے سے ظاہر ہوتا ہے کہ حکومت بات چیت کو کوئی زیادہ اہمیت نہیں دے رہی ہے جوکہ یقینا ایک خطرناک پیش رفت ہے۔

حکومت اور مسجد انتظامیہ کے درمیان ماضی قریب میں مذاکرات کی ناکامی کی اگر جتنے مہتمم ذمہ دار ہیں تو کچھ زیادہ قصور حکومت کا بھی ہے۔ بعض لوگوں کے خیال میں جس شخصیت کو یعنی چوہدری شجاعت حسین کو یہ اہم فرض سونپا گیا ان کی اس طرح کی ماضی کی کارکردگی کوئی اتنی حوصلہ افزا نہیں۔

مسلم لیگ (ق) کے سربراہ کو ایسا ظاہر ہوتا ہے حکومت اس مسلے میں مذاکرات کی ذمہ داری سونپتی ہے جس میں وہ تعطل کی خواہاں ہوتی ہے۔ چوہدری شجاعت حسین جس فریق سے بھی ملتے ہیں ان کے مطالبات کو جائز اور حقیقی قرار دیتے ہیں انہیں تسلی دیتے ہیں اور بس بات ختم۔ مذاکرات نہ اس سے آگے بڑھتے ہیں اور نہ پیچھے۔ ان کا ’مٹی پاؤ’ جملہ تو ہر کسی کو یاد ہے۔

مسلم لیگی سربراہ کے ایسے مذاکرات کی مثالیں کم نہیں۔ متحدہ مجلس عمل سے لی کر نواب اکبر خان بگٹی کی جمہوری وطن پارٹی تک ان کے مذاکرات کا کوئی قابل رشک نتیجہ برآمد نہیں ہوا ہے۔ یہی صورت اب لال مسجد کے قضیے میں بھی دکھائی دے رہی ہے۔

اس سارے تناؤ میں کچھ ’دوش‘ یقیناً قومی میڈیا کا بھی ہے خصوصاً الیکٹرانک چینلز کا۔ اضافی پولیس کی آمد کی خبر سے لے کر سڑکوں کی بندش جیسی خبروں کو تمام دن ایسے نشر کیا کہ حکومت کی جانب سے کارروائی آئی کہ آئی ہی لگی۔

اسی میڈیا ہائپ کی وجہ سے کل رات مدرسے کے طلبہ سے زیادہ صحافی اور عام لوگ مسجد کے باہر گھنٹوں حکومتی کارروائی کا انتظار کرتے رہے۔ اتنی بڑی تعداد میں تماشائیوں کی موجودگی میں کوئی کارروائی کیسے کر سکتا ہے۔ شاید یہی میڈیا ہائپ حکومت کے آڑے آیا۔

ایک مرتبہ پھر بظاہر حکومت اس قضیے کے حل میں ناصرف ناکام ہوئی ہے بلکہ اسے دوام دینے میں کامیاب بھی رہی ہے۔ کسی بھی مسئلے کے حل کے کئی طریقے ہوتے ہیں اگر کوئی کرنا چاہیے تو۔

دیکھیں اگلا راونڈ کب اور کیسے ہوتا ہے۔

 
 
اسی بارے میں
لال مسجد :مذاکرات ختم
16 May, 2007 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد