BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Sunday, 15 April, 2007, 16:04 GMT 21:04 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
مدرسہ حفصہ کے خلاف کراچی ریلی
 

 
 
ایم کیو ایم  کراچی ریلی
ریلی اتوار کی شام کو گرومندر سے تبت چوک تک نکالی گئی
حکومت کی حلیف جماعت متحدہ قومی موومنٹ، ایم کیو ایم نے جامعہ حفصہ کے خلاف کراچی میں ریلی نکالی جس میں مدرسے کو غیر شرعی و غیر قانونی قرار دیا گیا۔

یہ ریلی پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کے مدرسہ حفصہ کی جانب سے نفاذِ شریعت کے اعلان کے خلاف نکالی گئی۔

اتوار کی شام گرومندر سے تبت چوک تک نکالی جانے والی اس ریلی میں انسانی حقوق کی تنظیموں، اقلیتوں اور خواتین کے نمائندوں سمیت لوگوں کی ایک بڑی تعداد شرکت کی۔

مظاہرین ’ڈنڈا بردار اور کلاشنکوف بردار شریعت نامنظور‘ کے نعرے لگا رہے تھے۔

ریلی سے متحدہ کے رہنما الطاف حسین، رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر انور عالم اور پارلیمانی لیڈر ڈاکٹر فاروق ستار نے خطاب کیا۔

الطاف حسین کا کہنا تھا کہ انتہا پسندوں نے اسلام کا غلط تصور پیش کرکے اسے دنیا میں بدنام کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں جس طرح ’ڈنڈہ بردار اور کلاشنکوف بردار شریعت‘ نافذ کرنے والوں نے زمین پر قبضہ کر کے مدرسہ حفصہ بنایا اور ظلم و

ریلی میں خواتین نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی
زیادتیاں کی ہیں انتہا پسندی و دہشت گردی کا مظاہرہ کیا ہے اس کی وجہ سے اسلام آباد آج ایک ڈرا اور سہما ہوا شہر بن گیا ہے، جہاں عورتیں اور بچیاں خود کو غیر محفوظ سمجھنے لگی ہیں اور انہوں نے گھروں سے نکلنا چھوڑ دیا ہے۔

الطاف حسین کا کہنا تھا کہ انتہا پسند گھروں میں گھس کر چادر اور چاردیوار کا تقدس پائمال کر رہے ہیں، کوئی کسی کے ساتھ جاتا ہے تو یہ پوچھنے والے کون ہوتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ریاست کے اندر ریاست قائم کر لی گئی ہے اور افسوس حکومت خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔

جلسے میں شریک شیعہ، سنی، دیوی بندی، بریلوی اور اہل حدیث علما نے فتویٰ جاری کیا کہ ایسی جگہ پر نماز پڑھنا حرام ہے جو قبضہ کرکے حاصل کی گئی ہو، اور ایسی جگہ دینی تعلیم حاصل کرنا ناجائز اور غیر شرعی ہے۔

 
 
اسلام آباد کے طالبان
آئی ایس آئی کے اہلکار اور لال مسجد میں نماز
 
 
طالبات کی کارروائی
اسلام آباد میں جامعہ حفصہ کی تصاویر
 
 
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد