|
سکینڈل مقدمات، کشمیر سے منتقل | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
انڈیا کی سپریم کورٹ نے کشمیر میں جنسی سکینڈل سے متعلق دو مقدمات انڈیا کے زير انتظام کشمیر سے باہر منتقل کردئے ہیں۔ اکثر ملزموں نے انصاف نہ ملنے کے خدشے کے پیش نظر اس مقدمے کی سماعت منتقل کرنے کی درخواست کی تھی۔ جسنی سکینڈل کے معاملے کی سماعت کرتے ہوئے پیر کے روز سپریم کورٹ نے کہا کہ جن معاملوں کی تفتیشی کارروائی مکمل ہو چکی ہے اور جن میں ملزموں کے خلاف فرد جرم عائد کی جا چکی ہے انہیں پڑوسی ریاست پنجاب کے درالحکومت چندی گڑھ میں منتقل کر دیا جائے۔ عدالت نے یہ فیصلہ 14 میں سے 13 ملزموں کی درخواست کی بنیاد پر سنایا ہے۔ ملزموں نے اپنی درخواست ميں یہ خدشہ ظاہر کیا تھا کہ کشمیر ہائی کورٹ میں ان کے مقدمات میں انہیں انصاف نہیں مل سکے گا کیوں کہ انکا کیس لڑنے کے لیئے کوئی بھی وکیل تیار نہیں ہے۔ کشمیر جنسی سکینڈل ميں قومی تفتیشی ادارے سی بی آئی نے ریاستی انتظامیہ پولس اور سکیورٹی فورسز کے چودہ اعلی افسروں کے خلاف فرد جرم داخل کی ہے۔
چند مہینے قبل یہ معاملہ اس وقت روشنی میں آیا جب ایک غیر سرکاری تنظيم نے اس واقعہ سے متعلق ایک ’پورنوگرافک‘ ( فحش ) سی ڈی پولیس کو دی۔ جس میں 15 سے 16 برس کی لڑکیوں کو جنسی فعل کرتے دکھایا گیا تھا۔ اس معاملے پر پورے کشمیر میں زبردست غم و غصہ کی لہر دوڑ گئی تھی اور ایک مشتعل ہجوم نے اس واقعہ میں ملوث ایک اہم ملزمہ کے مکان کو تباہ کر دیا تھا۔ کیس کی نزاکت اور مشتعل عوامی جذبات کے پیش نظر ریاستی بار کونسل نے غیر رسمی طور پر یہ فیصلہ کیا تھا کہ وکیلوں کو ملزموں کا دفاع نہیں کرنا چاہیئے۔ سپریم کورٹ نے مقدمے کی منتقلی کی درخواست کی سماعت کرتے ہوئے بار کونسل سے یہ کہا تھا کہ وکلاء ملزموں کا دفاع نہ کرنے کا فیصلہ کر کے وہ اپنے پیشہ ورانہ اصولوں سے انحراف کر رہے ہیں۔ مقامی کشمیری، جموں کشمیر ہائی کورٹ کی سماعت سے کافی مطمئن تھے اور انہیں امید تھی کہ اس واقعہ میں قصور واروں کو ضرور سزا ملے گی۔ |
اسی بارے میں جِنسی سکینڈل میں فردِ جرم24 June, 2006 | انڈیا سیکس سکینڈل: سابق وزیرگرفتار 20 June, 2006 | انڈیا جنسی سکینڈل: پولیس افسر گرفتار 07 June, 2006 | انڈیا سیکس سکینڈل، عدالت ناراض29 May, 2006 | انڈیا سیکس سکینڈل: شناختی پریڈ ہوگی19 May, 2006 | انڈیا سیکس سکینڈل: والدین پریشان15 May, 2006 | انڈیا جنسی سکینڈل: رومانس میں بریک13 May, 2006 | انڈیا کشمیر میں جنسی سکینڈل پر ہڑتال05 May, 2006 | انڈیا | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||