|
جِنسی سکینڈل میں فردِ جرم | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کےجنسی سکینڈل معاملے میں مرکزی تفتیشی ادارے سی بی آئی نے نو افراد کے خلاف فرد جرم داخل کیا ہے۔ سی بی آئی کی چارج شیٹ میں بعض سینئر پولیس افسران کے علاوہ اس مقدمے کی ایک ملزمہ سبینہ کا نام بھی شامل ہے۔ ان افراد پر عصمت دری اور ’اِم مورل ٹریفکنگ ایکٹ‘ کے تحت مقدمات درج کیۓ گیے ہیں۔ اگر جرم ثابت ہوجائے تو قانون کے مطابق انہیں عمر قید تک کی سزا ہوسکتی ہے۔ سرینگر کی ایک ذیلی عدالت نے ان سبھی مجرموں کو سات جولائی کے روز عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ سی بی آئی نےاس معاملے میں دو سابق ریاستی وزیروں سمیت ریاست کے سابق ایڈوو کیٹ جنرل کو بھی گرفتار کیا ہے لیکن ان کے خلاف ابھی چارچ شیٹ تیار نہیں کی گئی ہے۔ سی بی آئی کا کہنا ہے کہ ابھی ان افراد سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ مئی کے اوائل میں کشمیر میں یہ سکینڈل اس وقت سامنے آیا تھا جب میں ایک نابالغ لڑکی جسم فروشی کے دھندے میں ملوث پائی گئی تھی تبھی سے اس معاملے کی تحقیقات جاری ہیں۔ قانون کے مطابق کسی بھی نابالغ لڑکی کے ساتھ جسمانی تعلقات قائم کرنا عصمت دری ہے۔ کشمیر کی سرمائی دارالحکومت سرینگر میں جشم فروشی کے کاروبار کا پتہ چلنے کے بعد وادی میں اس کے خلاف زبردست مظاہرے ہوئے ہیں۔ اس معاملے کے انکشاف کے بعد پولیس نے معاملے کی تفتیش کی تھی جس سے پتہ چلا تھا کہ مبینہ طور پر تقریباً چالیس لڑکیوں کو بلیک میل کر کے جسم فروشی کے لیئے مجبور کیا جا رہا تھا۔ | اسی بارے میں جنسی سکینڈل: پولیس افسر گرفتار 07 June, 2006 | انڈیا کشمیر: اسکولوں میں موبائل نہیں15 June, 2006 | انڈیا سیکس سکینڈل: سابق وزیرگرفتار 20 June, 2006 | انڈیا سیکس سکینڈل، عدالت ناراض29 May, 2006 | انڈیا سیکس سکینڈل: شناختی پریڈ ہوگی19 May, 2006 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||