|
ہندوستان کی کشمکش | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ایران کا جوہری معاملہ ہندوستان کے لئے بہت پیچیدہ ہوتا جا رہا ہے۔ حکومت پر ملک کے اندر زبردست دباؤ پڑ رہا ہے کہ وہ ووٹنگ کی صورت میں کسی بھی حالت میں ایران کے خلاف ووٹ نہ دے۔ ایران کے معاملہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں لے جانے کے سوال پر اگر ووٹنگ ہوئی تو ہندوستان اس میں غیر جانبدار رہنے کی کوشش کرے گا۔ امریکہ اور جرمنی کے سفارتکار ہندوستان کی حمایت حاصل کرنے کے لئے گزشتہ دنوں دلی میں تھے اور اس وقت فرانس کے کئی سفارتکاروں نے ہندوستان کی وزارت خارجہ کے اہلکاروں سے بات چیت کی ہے۔ ہندوستان چاہتا ہے کہ کسی طرح ایران کے معاملے پر ووٹنگ نہ ہو۔ اس کی اتحادی بائيں بازوں کی جماعتوں ہی نے نہیں حزب اختلاف نے بھی واضح کر دیا ہے کہ وہ بقول ان کے امریکہ کے کسی دباؤ میں کام نہ کرئے۔ دوسری جانب اگر وہ ایران کی حمایت میں ووٹ دیتا ہے تو اس سے نہ صرف ہند امریکہ جوہری معاہدے کی منظوری خطرے میں پڑ سکتی ہے بلکہ آئندہ مارچ کے اوائل میں صدر جارچ بش کے دورہ ہند پر بھی اس کے منفی اثرات ابھی سے پڑ سکتے ہیں۔ ایران کا معاملہ ہندوستان اور امریکہ کے درمیان پہلے ہی تلخی پیدا کر چکا ہے۔ گزشتہ ہفتے امریکہ کے سفیر ڈیوڈ ملفرڈ نے کہا تھا کہ اگر ہندوستان ہند امریکہ معاہدے کی منظوری چاہتا ہے تو وہ امریکہ کی حمایت کرے۔ ہندوستان کے ذبردست احتجاج کے بعداگر چہ انہوں نے یہ کہا تھا کہ ان کے بیان کو غلط تناظر میں پیش کیا گیا ہے لیکن ماہرین کا کہنا ہے تھا کہ امریکہ نے ان کے بیان کے ذریعے ہندوستان پر واضح کر دیا تھا کہ اسے کیا موقف اختیار کرنا ہے۔ ہندوستان نے گزشتہ ستمبر میں بین الاقوامی ایٹمی توانائی کے ادارے میں ایران کے خلاف ووٹ دیا تھا۔ اور ماہرین کا خیال تھا کہ اس نے یہ قدم امریکہ سے کسی مفاہمت کے تحت اٹھایا تھا۔ نیوکلیئر پالیسی کے سرکردہ تجزیہ کار پرفل بدوائی کا کہنا ہے کہ ہندوستان کے لئے یہ بہت اہم گھڑی ہے ۔’اگر اس نے ایران کے معاملے میں امریکہ کا کسی طرح کا بھی دباؤ قبول کر لیا تو وہ مستقبل میں کبھی بھی دیگر معاملات میں بھی وہ اس کی مزامحت نہیں کر پائے گا۔‘ | اسی بارے میں ’ایران مخالف ووٹ امریکی دباؤ‘ 25 September, 2005 | انڈیا ’ایران سے معاہدے برقرار ہیں‘28 September, 2005 | انڈیا بھارت اور امریکہ میں جوہری تعاون 19 July, 2005 | انڈیا بھارت-امریکہ جوہری معاہدہ اور مشکلات21 January, 2006 | انڈیا ایران تنازعہ:امریکی سفیر کی طلبی27 January, 2006 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||