|
رشوت: گیارہ اراکین پارلیمنٹ برطرف | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارتی پارلیمنٹ نے رشوت کے عوض سوال پوچھنے کے معاملے میں ملوث گیارہ ارکان پارلیمنٹ کی رکنیت ختم کردی ہے۔ پارلیمنٹ سے خارج کیے جانے والوں میں ایک کا تعلق ایوان بالا یعنی راجیہ سبھاجبکہ باقی دس ایوان زیریں یعنی لوک سبھا کے رکن ہیں۔ ان کی رکنیت ختم کرنے کے حق میں جمعہ کو پارلیمان کے دونوں ایوانوں کے اراکین نے ووٹ دیے۔ حزب اختلاف کی جماعت بی جے پی نے اس فیصلے پر احتجاج کر تے ہوئے پارلیمنٹ سے واک آؤٹ کیا۔ ان کا موقف تھا کہ ان اراکین کو اپنے دفاع کا ایک موقع ملنا چاہیے۔ وڈیو ٹیپ کےحوالے سے کچھ اراکین پارلیمنٹ کا کہنا ہے کہ یہ ان کے خلاف طے شدہ سازش ہے۔ اس سکینڈ ل میں بی جے پی کے پانچ، بی ایس پی کے دو راشٹریہ جنتادل، بی ایس پی کا ایک اور کانگریس کے ایک رکن ملوث ہیں۔ وزیر اعظم من موہن سنگھ کا کہنا ہے کہ کسی قیمت پر بھی کسی کو پارلیمنٹ کا امیج خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ جمعرات کو اس معاملے کی تحقیقات کرنے والی کمیٹی نے پارلیمنٹ میں سپیکر کو اپنی رپورٹ پیش کی تھی جس میں ان اراکین کی رکنیت ختم کرنے کی سفارش کی گئی تھی۔ وزیر دفاع پرناب مکرجی کا کہنا ہے کہ اراکین کو پارلیمنٹ کے تقدس کا خیال رکھنے کی ضرورت ہے۔ واضح رہے کہ اس رشوت سکینڈل کی تفتیش کے لیے کانگریس کے ایک سینئر رکنِ پارلیمنٹ اے کے بنسل کی قیادت میں پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی تھی۔ اس کمیٹی نے اڑتیس صفحات پر مشتمل اپنی رپورٹ میں کہا تھا کہ’اس معاملے کےتمام حقائق اور حالات کے بعد کمیٹی اس نتیجے پر پہنچی ہے کہ ارکان پر رشوت لینے کا الزام ثابت ہوگیا ہے۔ ایسے ارکان کی رکنیت جاری رکھنا درست نہیں ہو گا‘۔ گزشتہ ہفتے کوبرا پوسٹ ڈاٹ کام نامی نیوز ویب سائٹ اور’ آج تک ‘ نامی ٹی وی چینل نے پارلیمنٹ کے ان گیارہ ارکان کو سوال پوچھنے کے بدلے روپے وصول کرتے دکھا یا تھا۔ اس خبر کے بعد سپیکر نے ان اراکین کے پارلیمان میں داخلے پر پابندی لگا دی تھی۔ کوبرا پوسٹ کے ایڈیٹر انیرودھا بہل کے مطابق سوال کے عوض اراکین پارلیمنٹ نے پندرہ ہزار روپے سے ایک لاکھ دس ہزار روپے تک رشوت لی۔ ان گیارہ اراکین میں ابھی تک صرف ایک رکن نے اپنے خلاف الزامات کو چیلنج کیا ہے۔ | اسی بارے میں ممبر پارلیمان رشوت لینے پر معطل12 December, 2005 | انڈیا ’رشوت خور‘اراکین، داخلے پر پابندی13 December, 2005 | انڈیا رشوت سکینڈل، اراکین کی وضاحتیں14 December, 2005 | انڈیا رشوت کا ایک اور سکینڈل20 December, 2005 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||