BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Tuesday, 13 December, 2005, 06:46 GMT 11:46 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
’رشوت خور‘اراکین، داخلے پر پابندی
 

 
 
بھارتی پارلیمان
اراکینِ پارلیمنٹ کو 14 دسمبر تک اپنا موقف بیان کرنے کا موقع دیا گیا ہے
رشوت سکینڈل میں ملوث بھارتی پارلیمان کےگیارہ اراکین کے پارلیمنٹ میں داخل ہونے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔

ان اراکین کو ایک خفیہ ویڈیو میں پارلیمنٹ میں مخصوص سوالات پوچھنے کے لیے رشوت لیتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

’ کوبرا پوسٹ‘ نامی ویب سائٹ اور ’ آج تک‘ ٹی وی چینل کے ذریعے فلمائی گئی ایک خفیہ فلم میں جن ارکان پارلیمان کو رشوت لیتے ہوئے دکھایا گیا ان میں سے چھ کا تعلق بی جے پی سے ہے جب کہ تین ارکان بہو جن سماج پارٹی اور ایک ایک رکن کانگریس اور راشٹریہ جنتا دل سے تعلق رکھتے ہیں۔ ان اراکین میں سے دس لوک سبھا اور ایک راجیہ سبھا کا رکن ہے۔

بھارتی راجیہ سبھا میں اس معاملے کی تحقیق کرنے والے کمیٹی نے رشوت سکینڈل میں ملوث بی جے پی کے رکن چھتر پال سنگھ لودھا کی رکنیت معطل کر دی ہے۔

اس سےقبل لوک سبھا کے سپیکر سوم ناتھ چیٹر جی نے الزامات کی سچائی جاننے کے لئے ایک کمیٹی بنائی اور تحقیقات مکمل ہونے تک متعلقہ ارکان کے پارلیمنٹ میں داخل ہونے پر پابندی لگا دی ہے۔ انہوں نے حکم دیا ہے کہ ’سبھی متعلقہ ارکان اپنے جوابات اور وضاحتیں چودہ دسمبر ساڑھے دس بجے تک تحقیقاتی کمیٹی کے سامنے پیش کردیں‘۔

بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر ایل کے اڈوانی نے پارٹی کے ارکان پر رشوت لینے کے معاملے کو’ بہت گمبھیر‘ قرار دیا اور سبھی ارکان کو پارلیمانی پارٹی سے معطل کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ’ اگر یہ الزامات صحیح پائے گئے تو پارٹی ان ارکان کے خلاف سخت ترین کارروائی کرے گی‘۔

کانگریس نے بھی اپنے متعلقہ رکن کو معطل کر دیاہے اور کہا ہے کہ’یہ واقعہ سبھی کے لیے شرمناک ہے‘۔

ٹی وی پر خفیہ ریکارڈنگ کے جو مناظر دکھائے جا رہے ہیں اس کے مطابق ایک کمپنی کے نمائندے الگ الگ مقامات پر ان ارکان سے ملتے ہیں اور انہیں حکومت کی بعض پالیسیوں کے بارے میں مخصوص سوالات کرنے کے لیے رشوت دیتے ہیں۔ فلم کے مطابق یہ رشوت پندرہ ہزار روپے سے لے کر ایک لاکھ دس ہزار روپے تک دی گئی تھی۔

فی الحال متعلقہ سیاسی جماعتیں اور پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کی کمیٹیاں اس ویڈیو کی سچائی کی تحقیقات کر رہی ہیں۔

رشوت لینے کے اس واقعہ کو ٹیلیویژن پر پورے ملک میں دیکھا جا رہا ہے اور جہاں بھارتی عوام کی نظروں میں سیاسی نظام کا وقار پہلے ہی کافی گر چکا ہے اس واقعہ سے سیاسی رہنماؤں کی وقعت کو مزید نقصان پہنچا ہے۔

 
 
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد