BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Tuesday, 20 December, 2005, 09:57 GMT 14:57 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
رشوت کا ایک اور سکینڈل
 

 
 
پارلیمنٹ
سپیکر سوم ناتھ چیٹرچی نے اس معاملے پر افسوس کا اظہار کیا ہے
بھارت میں حالیہ رشوت سکینڈل کے دس دن بعد پارلیمنٹ نے چند اور ارا کین کے خلاف تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

’سٹار نیوز‘ ٹی وی چینل نے ’ڈگ‘ یعنی ڈٹکٹو انٹلیجنس گلڈ کے ساتھ مل کر خفیہ ریکارڈنگ میں اراکین پارلیمان کو ’لوکل ایریا ڈولپمنٹ فنڈ‘ یعنی علاقائی ترقی کے لیے موجود رقم میں اپنے کمیشن کی بات چیت کرتے ہوئے دکھایا ہے۔

لوک سبھا کےسپیکر سوم ناتھ چیٹرچی نے اس معاملے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ’یہ ایک سنجیدہ معاملہ ہے اور جب تک ان اراکین کے خلاف تحقیقات جاری ہیں انہیں پارلیمنٹ کے سیشن میں حصہ نہیں لینا چاہيے‘۔

چیٹرجی نے یہ بھی کہا ہے کہ بھارت کی پارلیمنٹ کے لیے یہ کافی شرمناک واقعہ ہے۔ دوسری جانب راجیہ سبھا نے بھی اس معاملہ کی تحقیقات کے لیے اسے ضابطہ کمیٹی کے پاس بھیج دیا ہے۔

خفیہ ریکارڈنگ میں بی جی پی کے تین پارلیمانی اراکین سمیت سماج وادی پارٹی کے دو اراکین اور راشٹریا کرانتی دل اور بہوجن سماج پارٹی کا ایک ایک رکن کمیشن لیتے ہوئے دکھائے گئے ہیں۔

بی جے پی نے اس معاملے میں ملوث اپنے ایک رکن فگن سنگھ کلستے کو فوری طور پر معطل کر دیا ہے لیکن اس معاملے میں ملوث ایک اور بی جے پی کے رکن رام سوروپ کوہلی نے ٹی وی چینل کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے اس پر مقدمہ دائر کرنے کی دھمکی دی ہے۔

دس دن قبل ہی ’کوبرا پوسٹ‘ نامی ویب سائٹ اور ’ آج تک‘ ٹی وی چینل نے ایک خفیہ کیمرے کے ذریعے ارکان پارلیمان کو رشوت لیتے ہوئے دکھایا تھا۔

رشوت لینے والوں میں سے دس لوک سبھا اور ایک راجیہ سبھا کے رکن ہیں۔
ان میں سے چھ اراکین کا تعلق بی جے پی سے ہے جب کہ تین ارکان بہوجن سماج پارٹی اور ایک رکن کانگریس اور ایک راشٹریہ جنتا دل سے تعلق رکھتے ہیں۔

اس سلسلے میں بی جے پی، کانگریس اور بہوجن سماج پارٹی نے اپنے متعلقہ ارکان کو معطل کردیا تھا۔

لوک سبھا کے دس اراکین اپنے اپنے جواب اور وضاحتیں تحقیق کرنے والی کمیٹی کے سامنے پیش کر چکے ہیں۔

 
 
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد