|
اراکینِ پارلیمنٹ کی برطرفی کی سفارش | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
رشوت سکینڈل کی تحقیقاتی کمیٹی نے رشوت خور اراکینِ اسمبلی کی رکنیت ختم کرنے کی سفارش کی ہے۔ اس معاملے کی تفتیش کرنے والی کمیٹی نے اپنی رپورٹ پارلیمنٹ میں پیش کردی ہے لیکن حزب اختلاف کی جماعت بی جے پی نے رپورٹ کی سفارشات سے اتفاق نہیں کیا ہے۔ اس رشوت سکینڈل کی تفتیش کے لیے کانگریس کے ایک سینئر رکنِ پارلیمنٹ اے کے بنسل کی قیادت میں پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی تھی۔ اس کمیٹی نے اڑتیس صفحات پر مشتمل اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ’اس معاملے کےتمام حقائق اور حالات سے کمیٹی اس نتیجے پر پہنچی ہے کہ ارکان پر رشوت لینے کا الزام ثابت ہوگیا ہے‘۔ رپورٹ کے مطابق ایسے ارکان کی رکنیت جاری رکھنا درست نہیں ہو گا۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کے ایک سینئر رہنما وی کے ملہوترا نے کہا ہے کہ ارکان کو اس طرح کی سزا دینے کے لیے جو طریقہ اختیار کیا گيا ہے اس میں بعض ضابطوں کی پابندی نہیں کی گئی ہے۔ انہوں اس رپورٹ کی سفارشات کی بھی مخالفت کی ہے۔ اس تحقیقاتی رپورٹ پر عملدرآمد کے لیے پارلیمنٹ میں ایک قرار داد پیش کی جائےگی جس کی منظوری کے بعد اس سکینڈل میں ملوث تمام اراکین کی رکنیت ختم کی جا سکے گی۔ اطلاعات ہیں کہ اس قرارداد کو سرمائی اجلاس کے آخری دن لوک سبھا میں پیش کیا جائےگا۔ گزشتہ ہفتے ایک پرائیویٹ ٹی وی چینل نے پارلیمنٹ کے گیارہ ارکان کو سوال پوچھنے کے بدلے روپے وصول کرتے دکھایا تھا۔ ان اراکین میں سے ایک کا تعلق راجیہ سبھا سے ہے باقی دس لوک سبھا کے رکن ہیں۔ اس خبر کے بعد ہی سپیکر نے ان اراکین کے پارلیمان میں داخلے پر پابندی لگا دی تھی۔ بدعنوانی کے اس سکینڈ ل میں بی جے پی کے پانچ، بی ایس پی کے دو راشٹریہ جنتادل، بی ایس پی اور کانگریس کا ایک ایک رکن شامل ہے۔ کمیٹی کی سفارشات پر عمل کرنے سے سب سے زیادہ نقصان بھارتیہ جنتا پارٹی ہوگا۔ بعض تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ بی جے پی اس قرارداد کی منظوری میں رخنہ اندازی کر سکتی ہے۔ | اسی بارے میں رشوت کا ایک اور سکینڈل20 December, 2005 | انڈیا 2005 – سیاسی جماعتوں کی مشکلوں کا سال19 December, 2005 | انڈیا رشوت سکینڈل، اراکین کی وضاحتیں14 December, 2005 | انڈیا ’رشوت خور‘اراکین، داخلے پر پابندی13 December, 2005 | انڈیا ممبر پارلیمان رشوت لینے پر معطل12 December, 2005 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||