BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Saturday, 15 October, 2005, 05:06 GMT 10:06 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
اڑی و ٹنگڈار میں امداد نہیں پہنچی
 
اڑی میں امداد کے منتظر لوگ
اڑی میں امداد کے منتظر لوگ اب غصے کا شکار ہونے لگے ہیں

بھارت کے زیرِانتظام کشمیر میں زلزلے سے متاثر ہونے والے اضلاع اڑی اور ٹنگڈار میں امداد نہیں پہنچی۔

بھارتی حکومت نے تسلیم کیا ہے کہ اسے خیموں کی کمی کے مسئلے کا سامنا ہے اور متاثرہ علاقوں میں لوگ اب بھی امداد کا انتظار کرہے ہیں۔

دریں اثنا بین الاقوامی امدادی ادارے ایکشن ایڈ کے ایک اہلکار ڈاکٹر انّی کرشنن نے بی بی سی کے ننامہ نگار الطاف حسین کو بتایا ہے کہ اس تباہ کا زلزلے میں بر وقت امدادی کام شروع نہ کیے جانے اور لوگوں کو امداد نہ ملنے کے بہت دور رس اور گہرے اثرات ہو سکتے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ اس کے نتیجے میں سب سے زیادے بچوں کے متاثر ہونے کا خطرہ ہوتا ہے ۔ ان کی تعلیم متاثر ہوتی ہے اور ان کی مستقبل۔

ان کا کہنا ہے کہ اس کے نتیجے میں متاثرہ علاچوں کے لوگوں میں گھریلو جھگڑے برھ جاتے ہیں اور لوگوں مںی خود کشی کے رحجانات بھی پیدا ہو جاتے ہیں۔

بھارتی حکام نے اعلان کر چکے ہیں کہ زلزلے سے متاثر ہونے والے ہر خاندان کو گھر کی تعمیر کے لیے ایک لاکھ روپے امداد دی جائے گی اور اس رقم کا بڑا حصہ ہر خاندان کوفوری طور پر فراہم کر دیا جائے گا۔

بھارت کے زیرِانتظام کشمیر میں زلزلے سے 1400 افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ زخمیوں کی تعداد 5000 سے زیادہ ہے۔ اس زلزلے سے ڈیڑھ لاکھ کے قریب افراد بے گھر بھی ہوگئے ہیں۔

 
 
اسی بارے میں
 
 
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد