 | | | زلزلے سے متاثر بہت سے لوگ اب تک کھلے آسمان تلے دن رات کاٹ رہے ہیں |
بھارت کے زیرانتظام کشمیر کے وزیراعلٰی مفتی محمد سعید نے کہا ہے کہ پاکستان کے زیرانتظام کشمیر کے علاقے نیلم وادی میں زلزلے سے متاثرہ لوگوں کو امداد کی شدید ضرورت ہے کینکہ وہ اب کسی رسائی سے محروم ہیں۔ علاقے سے بی بی سی کے نامہ نگار کا کہنا ہے کہ نیلم وادی تک بھارت کے زیرانتظام کشمیر کی جانب با آسانی پہنچا جا سکتا ہے۔ مسٹر مفتی نے کہا کہ بھارت کے زیرانتظام کشمیر میں زلزلے سے ہلکا ہونے والوں کی تعداد اب ایک ہزار چار سو تک پہنچ گئی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ خاص طور پر اڑی کے علاقے میں دس دیہات ایسے ہیں جن تک ابھی رسائی حاصل نہیں ہو سکی ہے۔ |