آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
’ایک لفظ کو کالا سانپ بنا دیا گیا اور اس نام پر پورا عمل متنازع بنانے کی کوشش کی گئی‘
’ایک لفظ کو کالا سانپ بنا دیا گیا اور اس نام پر پورا عمل متنازع بنانے کی کوشش کی گئی‘
پاکستان میں حال ہی میں پارلیمان کی جانب سے منظور کی جانے والی 26ویں آئینی ترمیم پر مشاورت کے عمل میں پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کردار کلیدی رہا۔
بی بی سی اردو کی فرحت جاوید کو دیے گئے ایک خصوصی انٹرویو میں انھوں نے ترمیم کے مسودے پر کیے جانے والے اعتراضات خصوصاً فوجی عدالتوں کے معاملے پر مختلف جماعتوں کے موقف کے بارے میں بات کی۔
ان کا کہنا تھا کہ 26 ویں آئینی ترمیم میں جس چیز کو سب سے زیادہ سیاسی رنگ دیا گیا اور اس کی بنیاد پر پورے عمل کو متنازع بنانے کی کوشش کی گئی وہ فوجی عدالتوں کا معاملہ تھا۔