شمالی کوریا میں دہائیوں بعد حکمراں جماعت کا اجلاس

شمالی کوریا میں تین دہائیوں سے زائد عرصے کے بعد حکمران پارٹی کا ایک اجلاس شروع ہو گیا ہے جس پارٹی کے قائد کم جونگ اُن مستقبل کے بارے میں اپنے ارادوں کا اظہار کریں گے۔
چار روز تک جاری رہنے والے اجلاس میں جماعت کے ہزاروں کارکن شرکت کر کے ملک کے رہنما کم جونگ اُن کی حمایت کا اظہار کریں گے۔
* <link type="page"><caption> شمالی کوریا کے میزائل تجربے پر اقوامِ متحدہ کو تشویش</caption><url href="http://www.bbc.com/urdu/world/2016/04/160429_north_korea_missile_test_zis.shtml" platform="highweb"/></link>
دارالحکومت پیانگ یانگ میں بی بی سی کے نامہ نگار سٹیفن ایونز کے مطابق کم جونگ اُن اجلاس کی جگہ پر پہنچ چکے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ ہال کے باہر کم جونگ اُن کے ذاتی محافظ قطار میں کھڑے ہیں جس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ وہ اجلاس میں موجود ہیں۔
اس اجلاس میں امکان ہے کہ نئے پارٹی رہنماؤں کو ذمہ داریاں سونپی جائیں گی۔
اجلاس سے قبل میزائلوں کے تجربات کے بعد ایسی چہ مگوئیاں کی جا رہی ہیں کہ اس موقعے پر شمالی کوریا پانچواں جوہری تجربہ کرے گا۔
جنوری میں شمالی کوریا کی جانب سے چوتھے جوہری تجربے کے بعد اس پر عائد بین الاقوامی پابندیاں مزید سخت کر دی گئی تھیں۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
ماہرین کے خیال میں سنہ 1980 کے بعد ہونے والے اس ساتویں پارٹی کانگریس میں کم جونگ اُن اپنی آئندہ پالیسی کا اعلان کریں گے جس میں اقتصادی ترقی اور جوہری صلاحیت کے فروغ کی بات کریں گے۔

،تصویر کا ذریعہAP
شمالی کوریا نے غیر ملکی صحافیوں کو اس کانگرس کی کوریج کی اجازت دے دی ہے تاہم ان کی نقل و حمل محدود ہوگی اور انھیں شمالی کوریا کے عام باشندوں سے بات چیت کی اجازت نہیں ہوگی۔
کم جونگ اُن 2011 میں اپنے والد کی وفات کے بعد حکمران بنے۔ کم جونگ اِل کے دور میں کوئی اجلاس نہیں بلایا گیا۔
اس اجلاس میں نئی سنٹرل کمیٹی کا انتخاب کیا جائے گا جو اہم سیاسی عہدوں کا انتخاب کرے گی۔ خیال ہے کہ حالیہ حکمران کے وفاداروں کو اہم منصب دیے جائیں گے۔
بعض ماہرین کا خیال ہے کہ کمِ کی بہن کم یو جونگ کو بھی ترقی دی جائے گی۔

،تصویر کا ذریعہAlamy

،تصویر کا ذریعہGetty







