’شمالی کوریا پانچویں جوہری تجربے کی تیاری کر رہا ہے‘

اگر اس طرح کا کوئی نیا جوہری تجربہ کیا گيا تو اس پر اقوام متحدہ کی جانب سے عائد پابندیوں کی یہ صریحا خلاف ورزی ہوگي

،تصویر کا ذریعہAP

،تصویر کا کیپشناگر اس طرح کا کوئی نیا جوہری تجربہ کیا گيا تو اس پر اقوام متحدہ کی جانب سے عائد پابندیوں کی یہ صریحا خلاف ورزی ہوگي

جنوبی کوریا کی صدر پارک گن ہے کے مطابق ان کے ملک کو ایسے اشارے ملے ہیں کہ شمالی کوریا پانچویں جوہری تجربے کی تیاری کر رہا ہے

یون ہیپ نیوز ایجنسی کا کہنا ہے کہ جنوبی کوریا کی صدر نے اس بات کی وضاحت نہیں کہ وہ کیا علامات تھیں جن سے جوہری تجربے کی تیاری کا پتہ چلتا ہے لیکن انھوں نے اپنے ملک کی فوج کو تیار رہنے کا حکم دیا ہے۔

مقامی ذرائع ابلاغ نے شمالی کوریا کے پونگیری جوہری پلانٹ میں زبردست نقل و حرکت کی اطلاعات دی تھیں جس کے بعد اس طرح کی تنبیہ جاری کی گئی ہے۔

یون ہیپ نیوز ایجنسی نے گن ہے کے حوالے سے کہا ہے کہ ’ہم اس حالت میں ہیں، جس میں ہمیں یہ نہیں معلوم کہ کیا شمالی کوریا اپنے آپ کو الگ تھلگ محسوس کرنے کی صورت میں اپنی داخلی حالت کو مضبوط کرنے کی غرض سے کوئي اشتعال انگیز قدم اٹھا سکتا ہے۔‘

مبصرین کہتے رہے ہیں کہ مئی میں پیانگ یانگ میں کانگریس کارکنان کے اجلاس سے قبل شمالی کوریا ایک اور جوہری تجربہ کر سکتا ہے

،تصویر کا ذریعہKCNA

،تصویر کا کیپشنمبصرین کہتے رہے ہیں کہ مئی میں پیانگ یانگ میں کانگریس کارکنان کے اجلاس سے قبل شمالی کوریا ایک اور جوہری تجربہ کر سکتا ہے

ماضی میں بھی شمالی کوریا کے اسی پلانٹ سے نیوکلیئر تجربات کیے گئے تھے اور اگر اس طرح کا کوئی نیا تجربہ کیا گيا تو اس پر اقوام متحدہ کی جانب سے عائد پابندیوں کی یہ صریحاً خلاف ورزی ہوگي۔

گذشتہ جنوری میں شمالی کوریا نے چوتھی بار جوہری تجربہ کیا تھا اس کے ایک ماہ بعد اس نے ایک راکٹ لانچ کیا تھا جس سے علاقے میں پہلے سے موجود کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔

مبصرین کہتے رہے ہیں کہ مئی میں پیانگ یانگ میں کانگریس کارکنان کے اجلاس سے قبل شمالی کوریا ایک اور جوہری تجربہ کر سکتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا نے حالیہ برسوں میں جوہری ہتھیاروں کی تیاری میں کچھ پیش رفت تو کی ہے لیکن ابھی تک اس کے پاس وہ تکنیکی صلاحیت نہیں کہ وہ جوہری ہتھیار کو انٹرنیشنل میزائل پر کامیابی سے نصب کر سکے۔