اسرائیلی پولیس کی فائرنگ سے فلسطینی حملہ آور ہلاک

،تصویر کا ذریعہGetty
اسرائیلی پولیس کا کہنا ہے کہ کار کے ذریعے لوگوں پر حملہ کرنے والے فلسطینی شہری کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا ہے۔
خبر رساں ادارے اے پی کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اتوار کو غربِ اردن میں پیش آنے والے اس واقعے میں فلسطینی شہری نے سڑک کے کنارے کھڑے اسرائیلیوں پر اپنی گاڑی چڑھا دی جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔
<link type="page"><caption> اسرائيليوں اور فلسطینیوں کي کشيدگی میں اضافہ</caption><url href="http://www.bbc.com/urdu/multimedia/2015/10/151016_israel_palestine_gh" platform="highweb"/></link>
<link type="page"><caption> فلسطيني مزاحمتی تحريکوں پر نظر</caption><url href="http://www.bbc.com/urdu/multimedia/2015/10/151014_intifada_zzk" platform="highweb"/></link>
<link type="page"><caption> حرم الشریف کا جھگڑا کیا ہے؟</caption><url href="http://www.bbc.com/urdu/multimedia/2015/10/151014_alaqsa_explainer_ra" platform="highweb"/></link>
اس حملے کے بعد موقعے پر موجود پولیس افسران نے فائرنگ کر کے حملہ آور کو ہلاک کر دیا۔
برطانوی خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق ایک دوسرے واقعے میں اسرائیلی سکیورٹی گارڈ پر چاقو سے حملہ کرنے کی کوشش کرنے والی فلسطینی خاتون کو گولی مار کر زخمی کر دیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ یہ واقعات حالیہ ہفتوں میں جاری تشدد کی لہر کا تسلسل ہیں جس میں اب تک گیارہ اسرائیلی اور 72 فلسطینی ہلاک ہوچکے ہیں۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
فلسطینیوں کے اتنی بڑی تعداد میں مارے جانے پر فلسطینی حکام تشویش کے اظہار کے ساتھ اسرائیلی سکیورٹی اداروں پر ضرورت سے زیادہ طاقت کے استعمال کا الزام لگاتے ہیں۔
واضع رہے کہ یہ حالیہ واقعات ایسے وقت میں پیش آئے ہیں جب اسرائیلی وزیرِاعظم نتن یاہو امریکہ کے دورے پر جا رہے ہیں جہاں پیر کو وہ صدر اوباما سے اپنی ملاقات میں موجودہ کشیدہ حالات پر بھی بات چیت کریں گے۔







